
کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، ہم الیکشن عوام ے لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
کچھ قوتوں نے سوچا تھا ذوالفقار بھٹو اور بی بی کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے، ہم جیالے ہیں، جھکنے والے نہیں، ہم ڈرنے والے نہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پورے پاکستان کو دکھائیں گے کہ بھٹو زندہ ہے، جلسہ سے خطاب
جمعرات 11 جنوری 2024 17:48

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم جیالے ہیں، جھکنے والے نہیں، ہم ڈرنے والے نہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پورے پاکستان کو دکھائیں گے کہ بھٹو زندہ ہے، ہم ان سے اپنا حق چھینیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اشرافیہ کی سیاسی جماعتیں صوبے اور ملک پر مسلط کی گئیں، یہ غریب دشمن، مزدور دشمن جماعتیں ہیں، یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں، یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں ظلم کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بینظیر بھٹو غریبوں، کسانوں، مزدوروں کی وزیرِ اعظم تھیں، ہم نے ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے، ہم نے عوامی راج قائم کرنا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کسانوں کی حکومت لاہور اور اسلام آباد میں بنانی ہے، ہم نے ایک بار پھر جیالے کو وزیرِ اعظم بنانا ہے، میں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، بیروزگاری، غربت کا مقابلہ کریں گے، باقی سیاسی جماعتیں ذاتی لڑائیاں لڑ رہی ہیں، باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم معاشی معاہدہ لے کر آئے ہیں، 10 نکاتی ایجنڈا لائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ پیپلز پارٹی کو جتواتے ہیں تو 10 نکات پر عمل درآمد کریں گے، آپ نے گھر گھر پہنچ کر عوامی معاشی معاہدہ بتانا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی تو غریبوں کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی، تعلیم مفت ہو گی، فیصل آباد میں اپنے ہاتھ سے یونیورسٹی کا افتتاح کروں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن علاج کرانے جاتے ہیں، میری حکومت بنائیں، انہیں علاج کے لیے اتنا دور نہیں جانا ہو گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے، 30 لاکھ گھر کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیں گے، ہر کچی آبادی میں میرا پیغام پہنچانا ہے، ہم کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے، مالکانہ حقوق دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، بینظیر کسان کارڈ لائیں گے، کسانوں کو مالی امداد پہنچائیں گے، بڑے زمینداروں اور انڈسٹریل کے بجائے کسانوں کو مالی امداد پہنچائیں گے، مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلائیں گے، مزدور کارڈ سے مزدوروں کو پنشن دیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.