Live Updates

عمران خان نے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے، شیرافضل مروت

بانی چیئرمین تحریک انصاف نے عمیر نیازی کو معاملے پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کا بیان

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 13 جنوری 2024 17:03

عمران خان نے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے، شیرافضل مروت
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 جنوری 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اور ٹکٹوں کی متنازعہ الاٹمنٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا، جس کے جواب میں عمران خان نے ایسے متنازعہ ٹکٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور عمیر نیازی کو اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، اس موقع پر حلیمہ خانم، بشریٰ بی بی، اعجاز بٹر اور نعیم پنجوتھہ بھی وہاں موجود تھے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی، مراد سعید، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت کو بھی ٹکٹ مل گئے، قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر فی الحال اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے، این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی طرف سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر شیخ رشید کے مد مقابل ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف نے کئی نامور وکلاء کے سمیت پارٹی کے بیشتر دیرینہ رہنماوں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر تیمور، سردار لطیف کھوسہ، شیر افضل مروت، بیرسٹر شعیب شاہین، شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی احمد خان، شہریار آفریدی، طاہر صادق، ایمان طاہر صادق، جمشید دستی، زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم، اعجاز شاہ، ایاز امیر، عمر ایوب خان، اسد قیصر، عامر ڈوگر، شہرام تراکئی، کنول شوزب، شیخ رشید کے مدمقابل شہریار ریاض، راجہ بشارت اور دیگر شامل ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو این اے 151 ملتان اور این اے214تھرپارکر سے پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10، این اے 130 یاسمین راشد ،عمر ایوب این اے18، مراد سعید این اے 4، علی محمد خان این اے 23، علی امین گنڈہ پور این اے 44، شہر یار آفریدی این اے 35، لطیف کھوسہ این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے، اسلام آباد این اے 46 سے عامر مغل ، این اے47 سے شعیب شاہین ، این اے 48 سے علی بخاری، این اے 118 لاہور سے عالیہ حمزہ، این اے166 بہاول پور سے کنول شوزب کو پارٹی ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

اسی طرح این اے 175سے جمشید دستی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، این اے 148 ملتان سے بیرسٹر تیمور ملک، این اے 150 ملتان سے زین قریشی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 128 سے سلمان اکرام راجہ ایڈوکیٹ، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو این اے71سیالکوٹ ، این اے 19صوابی سے اسد قیصر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، حلیم عادل شیخ این اے 238، علیم عادل شیخ 232، عالمگیر خان این اے 236 سے پی ٹی آئی اے امیدوار ہوں گے، این اے49 اٹک سے طاہر صادق اور این اے 50 سے ایمان طاہر جب کہ این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات