پیپلز پارٹی ،قیادت کو ملک وملت سے پیار ،عوامی مفادات کا دل و جان سے ادراک ہے ، چوہدری لطیف اکبر

جمعہ 19 جنوری 2024 19:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر پارلیمنٹرینز چوہدری لطیف اکبر نے کہا پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کو ملک وملت سے پیار خلوص کے ساتھ قومی تشخص عوامی مفادات کا دل و جاں سے ادراک ہے اسی طرح پاکستانی کشمیری عوام کو بھٹو خاندان اور پیپلز سے عقیدت احترام کے نظریاتی رشتوں کی فلک بوس عمارت اپنی مثال آپ ہے اٹھ فروری کو پاکستان کے عام انتخابات میں قوم تیر کے نشان پر مہر تصدیق ثبت کر کے نقلی شیروں اور شیرازہ بکھری ابہامی پارٹی کے بے نام نشان امیدواروں کو نشان عبرت بنا دیں بیرون ممالک کشمیری عوام پاکستان کے تقدس اور تحریک آزادی کشمیر کی سفارتکاری کا مقدس مشن ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ برطانیہ و متحدہ عرب امارات کے شاندار تفصیلی دورہ سے واپسی پر یہاں اپنے چیمبر میں وزرائے کرام ممبران اسمبلی اعلی سرکاری حکام پارٹی عہدیداروں کارکنوں کے علاوہ آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا پہلے نکالا کیوں اب لایا کیوں کی بیساکھیوں پر چلنے والے گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں تیزی سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور سیاسی گراف کا اوپر جانے کے پیچھے سال دو سال کی بات نہیں نصف صدی سے زائد کی لہو رنگ قربانیاں اور صبر آزما جہد مسلسل کی تاریخ ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں عام انتخابات میں بھی فتح حاصل کریں گے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال کر قومی خوشحالی کا ایجنڈا بھی پورا کریں گے ابھی تک کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور ہی نہیں پیش کر سکی جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دس نکاتی انقلابی انتخابی منشور پیش کر کے قوم کے دل ودماغ کو اپنے شھید نانا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی طرح اپنا گرویدہ بنا لیا ہے دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا پاک ایران کشیدگی سے دونوں برادر اسلامی ممالک کی دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لہذا اس مرض کو ناسور بننے سے قبل اسکی تشخیص لازم ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دھشتگردی کی حوصلہ شکنی کی بہادر افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں قانون نافذ کرنے والی فورسز نہتے عوام نے ان گنت جانوں کے نذرانے پیش کئے اور صبر برداشت کا مظاہرہ کیا دوسری جانب بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را نے ملک بھر میں پرامن انسانوں کے خون میں ہاتھ رنگے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے اعتراف جرم کیا اور پاکستان نے بھارتی مداخلت کی ناقابلِ تردید دستاویزات دنیا بھر کے سامنے پیش کیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا افواج پاکستان نے آپریشن راہ نجات آپریشن ضرب عضب آپریشن ردالفساد کے ذریعے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں سر ھتھیلی پر رکھ کر ہر قیمت چکانے کو تیار اور بے تاب ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکی عسکری قیادت پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم جوئی میں مصروف ہے بھارت میں عام انتخابات آتے ہی انکی قیادت اور بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ کی حامل قوتوں کی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف مڑ جاتا ہے لیکن کلمہ گو امت پر پتھروں کو پوجنے اور گائے کا پیشاب پینے والے کبھی سبقت حاصل نہیں کر سکتے حق و باطل کے درمیان معرک آرائی میں فتح حق کی ہوتی ہے اور یہ عمل اظہر من الشمس ہے۔