کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ جاگیرداروں اور وڈیروں کو فروخت کرنے والی ایم کیو کا وجود ختم ہو رہا ہے،حافظ نعیم الرحمن

سندھ کے ہاری کسان محنت کش دیہی شہری عوام ایم کیو ایم اور وڈیرہ شاہی کے مظالم اور استحصال سے نجات حاصل کرکے رہیں گے،انتخابی ریلیو ں سے خطاب

منگل 6 فروری 2024 22:50

کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ جاگیرداروں اور وڈیروں کو فروخت کرنے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ جاگیرداروں اور وڈیروں کو فروخت کرنے والی ایم کیو کا وجود ختم ہو رہا ہے اب سندھ کے ہاری کسان محنت کش دیہی شہری عوام ایم کیو ایم اور وڈیرہ شاہی کے مظالم اور استحصال سے نجات حاصل کرکے رہیں گے 8 فروری کو ترازو کو دیا جانے والا اکثریتی ووٹ ان نمائندوں کو منتخب اداروں میں پہنچائے گا جن کی کارکردگی کو دیکھ کر سب دیانتدار، خدمت گار باصلاحیت تسلیم کرتے ہیں وہ حیدراباد میں مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ،جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 لطیف اباد سے امیدوار ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،این اے 220 سٹی سے امیدوار حافظ طاہر مجید عبدالوحید قریشی ،عقیل احمد خان اور صوبائی حلقوں کے امیدوار بھی شامل تھے، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ریلی لطیف نمبر 11 الخدمت ہستال روڈ سے شروع ہوئی لطیف اباد کے مختلف علاقوں ،حالی روڈ اور پھلیلی پریٹ سٹی کے مختلف علاقوں کا گشت کرنے کے بعد رات گئے دیر سے ختم ہوئی صبح کے پہلے مرحلے میں ریلی نسیم نگر قاسم اباد سے شروع ہوئی ہٹڑی اور مختلف علاقوں سے ٹنڈو جام اور ہوسڑی سیری تک گئی ،جگہ جگہ جماعت اسلامی کے کارکنوں حامیوں اور شہریوں نے خیر مقدم کیا اور امیدواروں نے بھی خطاب کیا ،رات کو مختلف مقامات پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی اور قومی اسمبلی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا عشروں سے جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں قیادت کارکنوں کی پارلیمنٹ ،سیلاب زلزلے کورونا سمیت مشکل اوقات میں کارکردگی اور خدمات کو دیکھ کر فوج عدالتیں بیوروکریسی سیاسی جماعتیں عوام سب تسلیم کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی ایک دیانتدار مخلص با صلاحیت خدمت گار محب وطن لوگوں کی جماعت ہے ہھر کون ہے جو روکنا چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کو اقتدار اور اختیار حاصل نہ کرنے دیا جائے جو گروہ ایسا چاہتا ہے اسے اپنی حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہئے ،انہوں نے کہ کراچی اور حیدراباد کے وسائل کو عشروں سے لوٹا جا رہا ہے اب جماعت اسلامی اور ان جڑواں شہروں کے عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے ظلم و جبر دھاندلی سے ان شہروں پر قبضہ کرنے والوں سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عشروں سے کراچی اور حیدراباد کا عوامی مینڈیٹ جاگیرداروں سرداروں وڈیروں کو بیچتی ا رہی ہے اور مینڈیٹ خریدنے والے ہاریوں کسانوں محنت کشوں کا خون چوستے ا رہے ہیں گذشتہ 15 سال میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے بدترین کرپشن کی ہے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کا کھربوں کا بجٹ خورد برد کیا یے ایم کیو ایم بھی اس میں بڑی حصہ دار رہی ہے ،مگر اب وڈیرہ شاہی یاد رکھے کہ سوداگرایم کیو ایم اب عوام کا مینڈیٹ تمہاریقدموں میں ڈالنے کے لئے موجود نہیں ہو گی عوام اب تم دونوں سے کراچی حیدراباد سمیت پورے سندھ کا قبضہ چھڑا کر رہیں گے اور تمہارے ظلم و استحصال سے مستقل نجات حاصل کر کے رہیں گے ، انہوں نے کہا زرداری کے بہنوئی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ 8 فروری کو دن 12 بجے تک جو اسے ووٹ نہیں دے گا اس کی زمینوں کا ہانی بند کر دیا جائے گا مگر وہ یاد رکھیں اب کاشتکار ہاری کسان ان کا استحصالی شکنجہ توڑ چکے ہیں اب جبر دھونس اور دھمکی نہیں چلے گی ، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کچھ لوگ پھر ایم کیو ایم کو حیدراباد کراچی پر مسلط کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے غبارے میں ہوا بھرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ ایم کیو ایم میں اب اتنے زیادہ سوراخ ہو چکے ہیں کہ اس کے غبارے میں ہوا بھرنے کی کوشش کرنے والے کے پھپھڑے پھٹ جائیں گے انہوں نے کہا مہاجر نوجوانوں کی مخبریاں کرنے والوں دہشت گردی بھتہ خوری کرنے، بوری بند لاشیں دینے اور بلدیہ ٹاون فیکٹری میں عورتوں بچوں سمیت سینکڑوں افراد کو زندہ جلانے کو عوام ووٹ نہیں دیں گے ان کو دوبارہ مسلط کرنے خواب دیکھنے والے اپنے اندر جھانکیں کہ وہ قاتلوں دہشت گردوں کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں اور عوام کے ووٹ سے جو خدمت کے لئے اگے ا رہے ہیں ان کا راستہ کیوں روکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں لاشیں اٹھائی ہیں لیکن کبھی جواب نہیں دیا کیونکہ جو مجاہد کفار کے خلاف لڑتے ہیں وہ اپنے ملک اور قوم کو امن سلامتی اور خدمت اور کارکردگی سے خوشحالی دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جماعت کے قائد ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی سمیت حیدراباد میں باصلاحیت دیانت خدمت کا اعلی ریکارڈ رکھنے والی ٹیم انتخابی میدان میں اتاری ہے امن سلامتی خوشحالی چاہنے والے کراچی و حیدراباد کے عوام 8 فروری کو ترازوکو پھرپور طور پر ووٹ دے کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں گے اور اپنا روشن مستقبل پائیں گے۔