وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ

آصف زرداری صدر مملکت کے عہدے کیلئے نامزد ،تمام اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی ہم نے کشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی،ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کرنی ہے،شہبازشریف �ارچ کوطلوع ہونیوالاسورج اتحادی جماعتوں کاہوگا،ہم نے کشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ معاف نہیں کریگی،عشائیہ سے خطاب

جمعرات 7 مارچ 2024 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے نامزد کردیا، تمام اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی ۔جمعرات کووزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف، سعدرفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، خواجہ سعد رفیق بھی عشائیہ میں شریک تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کیلئے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا،تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کیلئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مسائل کیلئے ہمالیہ کالفظ استعمال کروں توبھی کافی نہیں،موجودہ حکومت کو ہوش رباچیلنجز کاسامناہے ،گیس اوربجلی کا سرکلرڈیٹ5کھرب روپے ہے،سالانہ500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے پی آئی اے کاقرضہ825ارب روپے ہے، ہمسائے اورہمارے ٹیکس کلیکشن میں زمین آسمان کافرق ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی،ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کرنی ہے، ہم باتوں سے نہیں صرف محنت سے ہی ترقی کرسکتے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہاکہ آئندہ چنددنوں میں آصف زرداری صدرمنتخب ہوجائیں گے،آصف زرداری صدارت کیلئے ہمارے امیدوارہیں،9مارچ کوطلوع ہونیوالاسورج اتحادی جماعتوں کاہوگا۔انہوںنے کہاکہ سب کے تعاون سے اتحادی حکومت وجودمیں آئی، ہم نے کشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی مخلوط حکومت عوام کافیصلہ تھا، فیصلے کا سب کواحترام کرناہے۔

عشائیہ سے خطاب میں آصف زرداری نے کہاکہ ملک کومشکل چیلنجزکاسامنا ہے،ہم ہرجگہ شہبازشریف کی مدد کریں گے ایگریکلچرپرتوجہ دیکرمسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، چین5بلین ڈالرکا فوڈباہرسے منگواتا ہے،ہمیں چین کیلئے فوڈ سپلائرز بننا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز تسلیم کیاگیاکہ بھٹو کا مرڈرجوڈیشل مرڈرتھا۔بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری ہم سب کے صدارتی امیدوارہیں،ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی سویلین دوسری بارصدربنیں گے، ہم نی18ویں ترمیم سے صدرکے اختیارات تقسیم کیے،ہماریدورمیں پارلیمان کوبااختیاربنایاگیا تھا۔