Live Updates

ہمارے بائیکاٹ کے صدقے جماعت اسلامی کراچی کی سیٹوں پر قابض ہے، فاروق ستار

ملک کے مسائل کے حل کیلیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل پر تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیں گے،رہنماایم کیوایم پاکستان

اتوار 4 اگست 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے بائیکاٹ کے صدقے جماعت اسلامی کراچی کی سیٹوں پر قابض ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی میں شجر کاری مہم کے دوران انہوں نے کہاکہ میئر کراچی امیر علاقوں کا میئر ہے۔ایک جماعت پنڈی میں دھرنا دے کر بیٹھی ہے اسکو سیٹ ہماری وجہ سے ملی۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کے حل کیلیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل پر تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بجلی کے نرخ کم کرنے کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے، ہم حکومت میں صرف عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد ہمارا حکومت میں رہنا مشکل تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہمیں اللہ رسول کا واسطہ دے کر مسائل کے حل کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو نے سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، بے دردی کے ساتھ درختوں کو کاٹا گیا، ہیٹ ویو کے دوران اے سی بھی ناکام ہوگئے۔فاروق ستار نے کہا کہ نواحی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے، کیا صرف ڈیفنس، شاہراہ فیصل ہی کراچی ہی پنجاب کا وزیراعلی چاہے پرویزالہی، عثمان بزداریا مریم نواز ہو لاہورکو اون کرتے ہیں، بھائی کراچی کو کون اون کریگا رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ہم اپنے تیور وقت آنے پر بتائیں گے، جماعت اسلامی کو بلدیاتی الیکشن میں ہمارے طفیل سیٹیں ملی ہیں، جماعت اسلامی والے بتائیں جہاں یونین کونسل جیتی وہاں کا حساب کون دی گائوں کے سارے چودھری بھی مرجائیں پگ تمہارے سر نہیں سجے گی۔

فاروق ستارنے کہا کہ کراچی کی میئر شپ اتنی آسانی سے نہیں ملے گی، انہوں نے حافظ نعیم الرحمان، مرتضی وہاب پر کڑی تنقید کی۔اس موقع پر خواجہ اظہار حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گلوبل وارمنگ کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات