
کامیاب شٹرڈائون کے بعد اگلی بار پہیہ جام ہڑتال ہو گی،حافظ نعیم الرحمن
جمعرات 29 اگست 2024 21:30

(جاری ہے)
منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ گزشتہ دن ملک بھر میں تاریخی ہڑتال ہوئی ہے اور قوم نے بھر پور ساتھ دیا ہے ،حکمرانوں کو اپنے اخراجات کم کرنا ہونگے اس وقت ملک میں بنیادی مسائل ہیں اس لیے ہم نے حق دو تحریک شروع کی ہے انہوں نے کہاکہ تاجروں کے لئے ہڑتال کرنا آسان نہیں ہے جماعت کے کارکن تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عام لوگوں نے جماعت اسلامی نہیں بلکہ اپنے مسائل کا ساتھ دیاہے ،انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے خلاف یہ ہڑتال تھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ہڑتال تھی ٹیکسوں کے جبری نفاذ کے خلاف ہڑتال تھی حکومتوں کے دباو کے باوجود تاجر متحد رہے اورتاجروں نے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال د یا ہے انہوں نے کہاکہ ہڑتال سے کیا حاصل ہوا اس کا جواب مسلم لیگ ن سے پوچھ لیا جائے ،حکومت کل مکمل ناکام ہوگئی ہے ریاستی معاشی دہشتگردی اب بند کرنا پڑے گی انہوں نے کہاکہ دوہزار ارب روپے سے زیادہ قوم بغیر بجلی استعما ل کئے دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ شریف برادران اپنے آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں اگر وہ آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو پچیس روپے بل میں کمی ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ چین ہمارا دوست ہے چین سے بات ہو سکتی ہے ایسی بات نہیں کہ چین بات نہ سنے انہوں نے کہاکہ 1994 سے لے کر انکم ٹیکس کھایا گیا ہے آئی پی پیز نے انکم ٹیکس کھایا ہے حکمرانون نے ان کی مدد کی ہے انہوں نے کہاکہ تنخوا دار طبقے کو ٹیکس میں نچوڑا جارہا ہے جماعت اسلامی کا سب سے بڑا مقصد عوام کو ریلیف دلوانا ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں نفرت پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ چند غیر ملکی آئی پی پیز اپنی جگہ مگر شریف فیملی اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے اسی طرح پاکستان میں اربوں روپے کیپسیٹی پے منٹ کی مد میں لینے والی مقامی آئی پی پیز تو بند کریں جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنی آئی پی پیز کے کیپسٹی پیمنٹس ختم کریں گے تو دنیا آپ کو سنجیدہ لے گی دوہزار سترہ اٹھارہ تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایاگیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہاہم نے عوام کو حق دو کا شعور دیا ہے خاندانی سیاست بارے شعور دیا ہے اورکل کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں بلکہ پوری قوم کا کریڈٹ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات کیا ہیں کل پورا بلوچستان بھی بند تھا بلوچستان پورے پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا اس بار تو دیہاتوں میں ہڑتال ہوئی ہے پرانی پی ڈی ایم پھر زندہ کی جارہی ہے سندھ پورا بند تھا پی پی پی بھی معاشی تباہی کے پوری ذمہ دار ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلا مرحلہ پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ہم لوگوں کو کہیں گے کہ ایک روز اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں انہوں نے کہاکہ سلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کے لئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت بلدیاتی انتخاب نہیں چاہتی ہے پیپلز پارٹی نے کراچی کو کھنڈر بنایا ہوا ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کو عدالت میں چیلنج کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے بلوچستان میں مزدوروں کو قتل کرنے کی مزمت کرتے ہیں بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑیں گے لاپتہ افراد کا معاملہ حل ہونا چاھیے وزیر داخلہ بردباری کا مظاہرہ کریں پنجاب کے لوگ بڑا دل رکھتے ہیں پاکستان کے لوگ آپس میں اتحاد رکھیں پاکستان میں نفرتیں قتل عام اور سیکیورٹی فورسز پر حملے نا قابل قبول ہیں ہم سب پاکستانی انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملنی چاہئے مگر جماعت اسلامی کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی انہوں نے کہاکہ حکومت سے معاہدے کو اکیس دن ہوگئے پینتالیس دن گزریں گے تو حکومت سے ضرور زوردار طریقے سے پوچھیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے حالات تو بنگلہ دیش جیسے بنا دیئے ہیں ہم انتشار کی کوئی ایسی صورت نہیں چاہیں گے کہ حکومت کو عوامی ایشوز پر بھاگنے کا موقع مل جائے انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ حسینہ واجد کو تو ایئرلفٹ مل گئی آپ کو یہ بھی نہیں ملے گی انہوں نے کہاکہ ہمارے دباو سے چودہ روپے یونٹ ایک صوبے کی حد تک ہی سہی بجلی سستی ہوئی حافظ نعیم الرحمن تاجر تنظیموں کو اکٹھا کرنے میں جماعت اسلامی نے اہم کردارادا کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.