
وزیراعظم رمضان پیکیج ،40لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان
ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی شہبازشریف کا رمضان پیکیج کی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 1 مارچ 2025
15:57

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی. انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، اس امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، امن لانے کے لیے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، تاہم ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھاچکی ہے، اس کی وجوہات ہم سب جانتے ہیں، لیکن اس وقت میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا. شہباز شریف نے کہا کہ اربوں اور کھربوں روپے کے محصولات جو ریاست پاکستان نے وصول کرنے ہیں، وہ مختلف عدالتوں اور فورمز پر زیر التوا ہیں، 2022 اور 2023 میں ڈالر آسمانوں سے باتیں کر رہا تھا، اس وقت بینکوں نے ونڈفال پرافٹ بنایا، ہم نے ان پر ونڈفال ٹیکس لگایا، لیکن ان بینکوں نے اسٹے آرڈرز لے لیے انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج نے ایک اسٹے آرڈر ختم کیا تو گورنر اسٹیٹ بینک ایک ہی دن میں 23 ارب روپے بینکوں سے نکال کر خزانے میں لے آئے، یہ ابھی صرف ابتدا ہے ہم اربوں روپے منافع بنانے والے بینکوں سے نکلوائیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی اس بار تقریبا رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے کراچی سے گلگت تک تمام صوبوں کے شہروں، آزاد جموں و کشمیر کے مستحق خاندانوں کو اس پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا. انہوں نے کہا کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے جان چھڑوا رہے ہیں انہیں بہتر بناکر ان کی نجکاری کی جائے گی اس سال رمضان پیکیج کے لیے لائنیں نہیں لگیں گی بلکہ با عزت طور پر لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ریلیف مل جائے گا یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن کی جاتی تھی اب نظام بن چکا ہے اس رمضان پیکیج کی نگرانی بھی کی جائے گی .

مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.