شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش تنزک احتشام اور اس تجدید عہد سے منائی گئی
وادء لیپہ کی فضا پاکستان زندہ آباد کشمیر پائندہ آباد،جئے بھٹو جئے،بے نظیر، بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان، افواج پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی
جمعہ 4 اپریل 2025
14:15
-مظفرآباد،وادی لیپہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی ملک بھر کی طرح پورے آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول وادء لیپہ میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش تنزک احتشام اور اس تجدید عہد سے منائی گئی، جب تک استحصال سے پاک معاشرے کا قیام طبقاتی نظام دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ تعلیم صحت روزگار کی بلا تخصیص فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی ہم میدان عمل میں برسر پیکار رہیں گے وادء لیپہ کی فضا پاکستان زندہ آباد کشمیر پائندہ آباد،جئے بھٹو جئے،بے نظیر، بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان، افواج پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی شہید قائدین کی تصاویروں تین رنگے جھنڈوں اور خوبصورت پینا فلیکسز سے پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، روزگار کی بلا تخصیص،لیپہ ویلی میں برسی کے بڑے اجتماع میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی ممبر تنظیمی کمیٹی شوکت جاوید میر مہمان خصوصی تھے اور صدارت تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر وادء لیپہ خواجہ فاروق احمد نے کی اس سے قبل صبح کا آغاز قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید شھدائے جمہوریت،شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر و فلسطین،دہشت گردی کی بلندی درجات صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے مساجد شریف اور گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر سے پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر،مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض، سابق صدر وزیراعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور وزراء کرام نے شھدا کے مزارات پر ہونے والے ملک گیر جلسہ عام میں شرکت کی، گزشتہ روز برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے حصول انصاف کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر بھٹو ریفرنس کیس میں فیصلے کے مطابق قائد عوام کو قومی ہیرو قرار دینے اور آئین توڑ کر مارشل لاء کے نفاذ اور منتخب عوامی حکومت کا دھڑن تختہ کر کے انکے عدالتی قتل میں ملوث تمام کرداروں کے مجسموں کو شاہرائے جمہوریت پر پارلیمنٹ کے سامنے سولیوں پر چڑھا کر تاریخ کے عبرتناک انجام سے دو چار کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیا اورکہا کہ دہشت گردی انتہا پسند عدم برداشت فرقہ واریت کی فیکٹریاں بند کر کے ملک کی دفاعی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جانوں کے نذرانے پیش کرنا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کا مقدس مشن ہے شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان ممبران لوکل کونسل صدیق احمد شیخ،راجہ سرور خان،اظہر میر،عبدالرحمان ساغر، پروفیسر مقبول شیخ،ٹکٹ ہولڈر ضلع کونسل رفاقت اعوان،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عزیز میر،خواجہ مقبول،شبیر میر،راجہ شکور خان،خواجہ عبد الرحمن، نوجوان رہنما احسان عالم اعوان، ارشاد قریشی،علی حسین میر،ڈاکٹر عبد الرشید اعوان، انس فاروق، شفیق لون،فرید چوہدری،خالد رشید میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ اپنا آپ دھراتی ہے اور حقائق جلد یا بادیر منظر عام پر آ ہی جاتے ہیں تاریخ کا انتقام ظالم حکمرانوں کی نسلوں کو رسوا کر دیتا ہے پیپلز پارٹی دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے فرمان کے مطابق جمہوریت کو بہترین انتقام تصور کرتے ہوئے آواز خلق کو نقارہ خدا سمجتی ہے انھوں نے کہا بعد از شھادت قائد عوام عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان ملنے سے منوں مٹی کے نیچے عوام کے فتح مند قدموں کی چاپ آخر کار قائد عوام نے سن ہی لی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اگر جارحیت کا ارتکاب کیا تو کشمیری عوام سروں پر کفن باندھ کر افواج پاکستان کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی اظہر من الشمس ہے بلاول بھٹو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو کر پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان ہیں جو پاکستانی و کشمیری قوم کی فتح اور غیر جمہوری نظام کی موت ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان قومی امور پر اعتماد سازی کیلئے ثالثی کی پیشکش کر کے سیاسی ڈیڈ لاک میں بہت بڑا بریک تھرو کر دیا ہے کیونکہ پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کی ایماء پر دہشتگردی، لا قانونیت،عدم برداشت، فرقہ واریت سمیت سنگین اندرونی بیرونی چیلجز سے نمٹنے کیلئے شھید بھٹو ازم اور شھید بے نظیر مشن پر عمل درآمد ناگزیر ہے پیپلز پارٹی مظبوط وفاق ناقابل تسخیر دفاع آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ملکی مفادات عوامی خوشحالی کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے اپنے ان گنت نظریاتی پیروکاروں سمیت جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر پاکستانیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے نہ ادروں کو کمزور کیا شوکت جاوید میر نے کہا چار اپریل کو شھداء جمہوریت کی انتھک جہد مسلسل کے ساتھ ساتھ سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے لہو نچھاور کرنے والی بہادر افواج پاکستان کے آفیسران اور جوانوں کو کی قرباناں دنیا بھر میں پاکستان کے وقار نیک نامی کی زندہ مثالیں ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ سامراجی طاقتوں کے مکروہ عزائم ناکام بنانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی شوکت جاوید میر نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد من گھڑت اور بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے انھیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیا انھوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوش یادو کا خونریزی میں ملوث نیٹ ورک اور بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزیوں کے بعد اسکے پائلٹ ابی نند کی گرفتاری اور حال ہی میں بولان میں جعفر ایکسپریس میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے بھی بھارت اور افغانستان سے ملنے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں شوکت جاوید میر نے فوجی آپریشن کے ذریعے تین سو چھیالیس مرد و خواتین نوجوانوں اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنے پر قوم قومی ہیروز پر فخر اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان کا ترقی پسند روشن خیال چہرہ جمہوریت سے لازم و ملزوم ہے جس کے تحفظ اور وسیع تر قومی ملکی وقار کی خاطر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم پاکستان منتخب ہونا از بس ضروری ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مظبوط وفاق اور تحریک آزادی کشمیر ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت بھی ہے اور علامت بھی اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جلد صحت یاب کرنے کیلئے خصوصی دعا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ محترمہ سمیت شہداء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔