Live Updates

کینالز ایشو پر پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے،شازیہ مری

سندھ کے لوگوں نے انتخابات میں ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے ہو سکتا ہے کہ سندھ کے عوام کو وفاق پر اعتماد نہ ہو سی سی آئی میں کیا ہوگا ،پریس کانفرنس

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے انتخابات میں ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے ہو سکتا ہے کہ سندھ کے عوام کو وفاق پر اعتماد نہ ہو کہ سی سی آئی میں کیا ہوگا ،کینالز ایشو پر پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ہفتہ کو بلاول ہاس میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینالز کیخلاف احتجاج کرنا ہے تو کریں لیکن پرامن احتجاج کریں ۔

انہوں نے دھرنا دینے والوں سے کہا کہ آپکی صفحوں میں وہ لوگ شامل نہ ہوں جو پیپلز پارٹی کیخلاف بغض کی وجہ سے انتشار پھلانہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے کہ پاکستان اسکی جارحیت کا جواب نہیں دے گا، پاکستان اپنے ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے پانی کی دستیابی کا جھوٹا اور غیرقانونی سرٹیفکیٹ جاری کیا تھایہ ٹیکنیکل اشو ہے کینالز کا فیصلہ سی سی آئی سے واپس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کا سکھر میں کامیاب جلسہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات کشیدہ ہیں وہاں کے عوام کو ان کے کو ان کے تمام جائز حقوق ملنے چاہیں۔صدر زرداری نے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگ کر آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ بلوچستان میں کئی غیرملکی ایجنسیاں خفیہ طور پر کام کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نہروں کیخلاف سب لوگ نیک نیتی سے احتجاج نہیں کر رہے ،کچھ لوگ نہروں کیخلاف ہیں اور کچھ پیپلز پارٹی کیخلاف کام کر رہے ہیں ،فنکشنل لیگ تو مشرف دور میں کالاباغ ڈیم کے حق میں ریلی نکالتی رہی ہے ۔

انہوں نے سندھ کے عوام سے کہا کہ ا ن منافقوں سے بچیں جو کالاباغ ڈیم کے حامی تھے لیکن ابھی دھرنوں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر فورا گھناونا الزام لگانہ قابل مذمت ہے پاکستان ایک خود مختار اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے ،بھارت کو پاکستان فوبیا ہوچکاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا بہت بڑا شکار ہے ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عورتیں، بچے اور نوجوان چیخ رہے ہیں ،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوج بٹھا رکھی ہے وہ کیا چنے کھا رہی ہی شازیہ مری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ فریقین کی باہمی رضامندی کے بغیر بدلا نہیں جا سکتا ۔بلاول نے کہا ہے کہ دریا ئے سندھ ہمارا ہے اس میں پانی بہے گا یا تمہارا خون بہے گا ۔انہوں نے بھارت سے کہا کہ آپ پہلے بھی آئے تھے ہم نے چائے پلا کر واپس بھیجا ۔پاکستانی بڑے دل کے لوگ ہیں جب بقا کا وقت آیا تو سرحدوں پر ہونگے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات