
خیبرپختونخوا کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انڈیا کی ہر دھمکی اور ہر سازش کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
اتوار 27 اپریل 2025 19:20
(جاری ہے)
درجنوں خاندانوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ان کو اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد اور ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مٹہ سوات سے آج تبدیلی کی جو ہوا چلی ہے انشاءاللہ یہ آگے پورے صوبے میں پھیل کر انقلاب لیکر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں گیس کی جو پائپ لائن آج موجود ہے یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرہونِ منت ہے۔ سوات میں گریڈ اسٹیشنز کا قیام بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارنامہ ہے، مٹہ میں گریڈ اسٹیشن کے قیام کےلئے یہاں پر جو سیکشن فور لگا تھا وہ سابق وزیراعلیٰ نے ختم کیا تھا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے عوام نے پہلے بھی پاکستان کے دفاع کےلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اب بھی تمام پختون اپنے وطن کے دفاع کےلئے صف اول میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے بغیر تحقیق اور تفتیش کے پاکستان پر الزام لگانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پانچ اگست 2019 کو کشمیر کا جو اسٹیٹس تبدیل کیا ہم اس کو نہ مانے اور نہ مانیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بیان احمقانہ ہے، یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اس کو یک طرفہ ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرنے والے آج بھی موجود ہیں اور پاک فوج بھی موجود ہے، ہم آپ کو اسی طرح جواب دینگے جس طرح 28 مئی کو آپ کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا،اگر آپ انسانیت کی بات کرتے ہیں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر تو آپ لوگوں نے تو ایک لفظ بھی نہیں بولا، بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی میں ملوث پایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں لیکن ہم کل بھی کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی کی آج بھی پاکستان میں حکومت ہے ، ہم انڈیا کی ہر دھمکی اور ہر سازش کا بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی تباہی کا ہے اب عوام جان گئے ہیں اور محسوس کررہے ہیں کہ پاکستان کو ترقی دینے والے کون ہیں اور اس کو بربادی کی طرف لے جانے والے کون ہیں۔ ہمارے صوبے کے جوان بھی اس صوبے پر بارہ سال حکومت کرنے والوں کی حقیقت کو جان گئے ہیں وہ اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کیطرف آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دیوالیہ پن کا شکار ملکی معیشت ایک سال میں شہباز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے، مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہوکر 1.5 پر آگئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مجھ پر کئی حملے ہوئے مگر اس کے باوجود میں میدان میں کھڑا رہا اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے، جہاں بھی کسی کیساتھ زیادتی ہوتی ہے میں ان کیساتھ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل میں خواہ وہ دہشتگردی ہو،سیلاب یا زلزلہ، اپنے عوام کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔ \932
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.