
رواں سال تقریباً 15 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان
اتوار 27 اپریل 2025 19:50
(جاری ہے)
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انہوں نے عوام کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف شہروں اور یونیورسٹیوں کے دورے شروع کر دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے 14 اگست 1947 ءکو ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد کے بعد پاکستان بنایا اور مسلم لیگ (ن) اسے معاشی اور مالی طور پر مضبوط تر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سخت چیلنجز کے باوجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معیشت کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے اور پالیسی ریٹ، بے روزگاری، غربت، مہنگائی، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں اور افراط زر میں نمایاں کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے 28 مئی 1998 ءکو چاغی بلوچستان میں کامیاب ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو پاکستان پر میلی نظر ڈالنے کی جرات نہیں ہو سکتی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مغربی دریاؤں کے پانی پر پاکستان کے حقوق کو عالمی بینک کے ضمانت کردہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے پانی کو روکنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 12 سالہ حکومت کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2029 کے انتخابات جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام کے طویل عرصے سے چلے آرہے احساس محرومی کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں رمضان پیکج کے تحت لاکھوں روپے سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیے گئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رمضان پیکج کے تحت ادائیگیوں کی تقسیم میں اقربا پروری نے لاکھوں مستحق اور غریب افراد کو محروم کر دیا ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ملک کا مستقبل ایک تعلیم یافتہ نوجوان نسل سے وابستہ ہے جو مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.