
پہلگام واقعے کے جواب میں بھارت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جو خطے میں تنازعے کا سبب بنے، امریکی نائب صدر
پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا،جے ڈی وینس کا فاکس نیوز کو انٹرویو
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
11:00

(جاری ہے)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی رہنماو¿ں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی اورغیر انسانی قرار دیا ہے جبکہ پاکستان پر براہ راست الزام لگائے بغیر بھارت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں اور ایک ذمہ دارانہ حل تک پہنچیں۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جبکہ پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے اور ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ مارکوروبیو نے گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے فون پر بات چیت کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مارکو روبیو کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیاتھا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
-
پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا
-
حکومت کو یکم مئی پراپنی ذاتی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کا لائحہ عمل بھی دینا چاہیے تھا
-
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگوں پر مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.