
پاکستان پیپلز پارٹی کی بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال حملے کی شدید مذمت
بدھ 7 مئی 2025 18:28
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا’’کوئی ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان کی مسلح افواج چوکنا، پرعزم اور مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہمارے آسمان محفوظ ہیں، ہماری سرحدیں بہادری سے سیل ہیں،ہماری قوم کراچی سے خیبر تک اور لاہور سے لاڑکانہ تک متحد ہے، ہم جس تلوار کو اٹھاتے ہیں وہ صرف اس وقت اٹھتی ہے جب امن کو خطرہ ہو، اور جب یہ تلوار اٹھتی ہے تو کبھی خطا نہیں کرتی‘‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پوری قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی مسلح افواج خصوصاً پاک فضائیہ کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ہماری فضائیہ نے حالات میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کی فضاؤں کا بہادری سے دفاع کیا۔ پاک فوج، فضائیہ اور تمام سیکیورٹی ادارے ہمارے فخر اور سلامتی کے ضامن ہیں۔شازیہ مری نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فوج کے پاس مہنگے جہاز تو ہیں لیکن جذبہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں، اس کے باوجود بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہا، جہاں دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایالیکن بھارت نے اپنی ناکامی کا بدلہ بے گناہ پاکستانی شہریوں سے لیا اور بغیر کسی وجہ کے پاکستان کے اندر حملہ کر کے 26 معصوم پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 22 اپریل کو فالس فلیگ آپریشن کیا جس پر پاکستان کے وزیراعظم نے غیر جانبدار تحقیقات کی درخواست دی، جسے پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بھارت پہلگام واقعے پر اب تک کوئی معتبر ثبوت فراہم نہیں کر سکا، جو بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔شازیہ مری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی بزدلانہ حرکت کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی جنگی جنونیت نے بھارت میں خاندانی بچھڑنے کے المناک مناظر پیدا کیے ہیں اور مودی کو جلد یا بدیر عالمی سطح پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ مہیش کمار ملانی نے کہا کہ مودی ایک دہشت گرد سوچ کا مالک ہے اور بھارت کے جمہوریت پسند لوگ بھی اسے پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلم اقلیتیں مکمل تحفظ اور سکون کے ساتھ رہ رہی ہیں اور اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان کی فوج دو قدم آگے بڑھ کر اس کا مقابلہ کرے گی۔آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے بھارت کو جارحانہ اقدامات سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.