
بھارت نے سکھ برادری میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لیے امرتسر کو جان بوجھ کر پروجیکٹائل/میزائلوں سے نشانہ بنایا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 8 مئی 2025 22:40
(جاری ہے)
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک انتہائی مذموم کارروائی میں تین پراجیکٹائل جان بوجھ کر بھارتی پنجاب کے دارالحکومت امرتسر میں گرائے گئے جبکہ چوتھا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا، اسے پاکستان کے فضائی دفاع نے ناکارہ بنا دیا اور اس کا ملبہ ڈینگہ میں گرا جو پاکستان کے اندر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندو فرقہ پرست حکومت نے پنجاب کی سکھ آبادی میں پاکستان مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لئے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا۔۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان واضح طور پر کسی بھی ایسے ارادے یا اقدام کی تردید کرتا ہے جس سے بھارتی پنجاب میں شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہو۔ بھارتی قیادت کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کے برعکس پاکستان معصوم جانوں اور علاقائی ہم آہنگی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے نشاندہی کی کہ پراجیکٹائل غالباً میزائل داغنے کے علاوہ متعدد مسلح بھارتی ڈرونز نے متعدد مقامات پر بین الاقوامی سرحد پار کر کے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس سے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں ایک شہری شہید اور چار زخمی ہوئے، بھارت نے فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش کی جس سے چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا جو جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مقام پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی دانستہ کوشش تھی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بار بار کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے اب تک سٹریٹجک تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس نے پختگی کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے ردعمل کو سختی سے اپنے دفاع تک محدود رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اس سنگین اور غیر قانونی جارحیت کے پیش نظر اور ممکنہ طور پر اپنی سرزمین میں میزائل فائر کرنے اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پیش نظر پاکستان بھارت کو اپنی مرضی کے وقت اور طریقے پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرائے جانے کے بعد بھارت شرمندگی کی وجہ سے ایسی ”شرمناک“ کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے آج پاکستان بھر میں جو حرکت کی ہے وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے ایک من گھڑت کہانی گھڑی کہ اس نے بھارت پر پاکستانی حملے کے جواب میں ڈرون سے حملہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کرکے بھارت نے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈال دی، بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملہ کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مطمئن رہے، حکومت اور افواج پاکستان اپنا فرض ذمہ داری سے نبھائے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے، پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرایا جو بھارت سے ہضم نہیں ہورہا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی اور بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہورہی ہے، وہ اپنی خفت مٹانے کےلئے یہ حرکتیں کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں کوئی گھبرانے کی ضرورت نہیں، مسلح افواج دفاع کیلئے پرعزم ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے 80 بھارتی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
-
وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.