Live Updates

×اسرائیل کے خونخوار اقدامات اور خونریزی پر عالم اسلام کے حکمران بزدلی کی حکمت عملی کے شکار ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

منگل 13 مئی 2025 21:55

*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی نے کہا کہ ورکرز 15 مئی فکر علامہ حافظ فضل محمد کانفرنس اور بھارت اسرائیل مردہ باد ریلی میں بھرپور شرکت کرے احتجاجی ریلی میں عوام پاکستان اور فلسطین پرچم کے ساتھ شرکت کر کے بھارت اور اسرائیل کی درندگیت اور وحشیت کی خلاف آواز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ 3 بجے ضلعی سیکرٹریٹ نیو نجم الدین روڈ سے نکالا جائیگا انہوں نے کہا کہ بھارت ناپاک جسارت سے فلسطین سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانا چاہتت تھے بھارت اور اسرائیل مظلوم مسلمانوں کے خون سے اپنی پیاس بجھانے کا عادی ہو چکا ہے اسرائیل نے مسلسل فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بارود برسا رہا ہے جس کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد نہتے مسلمان شہید ہوے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے شہید ہوگئے ہیں مگر عالم اسلام کی حکمران فلسطینی بچوں کی پکار نہیں سن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خونخوار اقدامات اور خونریزی پر عالم اسلام کے حکمران بزدلی کی حکمت عملی کے شکار ہے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بار بار جارحیت اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو دکھائی نہیں دے رہے ہیں فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سیفوج نے چند ہی لمحوں میں بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بھرپور جوابی نے بھارتی فوج کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔ جہاد کی برکت سے بھارت میں صف ماتم بچھادیاہیاور انشااللہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھی اللہ کینصرت ومدد سے کشمیر کو آزاد کرینگی انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا کہ بھارت حملے سے پہلے ہماری غازیوں اور مجاہدوں کی تاریخ پڑھے۔ آج بھارت کی اینٹ کواینٹ سے بجا دیا بھارت کو ان بزدلانہ حملوں سے ذلت ورسوائی کی سوا کچھ نہیں ملا۔

مودی کی جنونی اور انتہاپسندی بھارت کوگلے پڑگیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طیارے گرانے سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔ وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ایک صف میں ہے بھارت دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے جمعیت نظریاتی کے ہر کارکن اسلام اور وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات