
سینیٹ اجلاس ، یوم تشکرپر اراکین کا پاک فوج کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش
ایوان بالا میں اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کی کسی بھی چال کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا، اراکین کا اجلاس میں اظہار خیال
فیصل علوی
جمعہ 16 مئی 2025
15:10

(جاری ہے)
ہمیں اپنی بہادر افواج اور میڈیا پر ناز ہے جنہوں نے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کا مقابلہ کیا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔
ہماری قوم متحد ہے کوئی بیرونی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ اس جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ایوان بالا فنڈ کا اعلان کرے میں بھی 50 لاکھ کا اعلان کرتا ہوں۔دنیش کمار نے کہا کہ بھارت میں حاضر سروس کرنل کی توہین کی گئی، پاکستان میں کبھی ہندو کی تذلیل نہیں ہوئی۔ ہمیشہ اقلیتوں کو یقین دلایا گیا کہ ہم میں کوئی فرق نہیں۔ بھارت دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے۔اراکین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخ ہمسایوں کے ساتھ تعلقات واضح ہے۔ نیپال ہو بھوٹان ہو پاکستان یا سری لنکا، بھارت کے کسی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں۔ بھارت کو کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کروائے تاہم وہ نہیں مانے۔ پاکستان میں تباہی بھارت کی خام خیالی ہے۔ بھارت کبھی پاکستان کو غزہ نہیں بنا سکتا اور یہ پیغام بھارت کو اچھی طرح مل گیا۔اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فتح کا سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، یہ اتحاد پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ عوام و پارلیمنٹ کی یکجہتی بے مثال رہی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارت کا ہر ہمسایہ اس کی پالیسیوں سے تنگ ہے چاہے وہ نیپال ہو، بھوٹان، سری لنکا یا پاکستان، بھارت کو حالیہ واقعہ شفاف تحقیقات کروانی چاہئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف تیار ہیں۔ بھارت پاکستان کو کبھی غزہ نہیں بنا سکتا۔ یہ پیغام دشمن کو اچھی طرح مل چکا ہے۔اراکین سینیٹ نے کہاکہ اس جنگ کے دوران جو یکجہتی عوام اور پارلیمنٹ نے دکھائی اس سے پہلے کبھی نہیں دکھائی۔ ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑی جاتی ہیں ۔ ہمیں فخر ہے اپنے دوست ممالک پر جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے ہم ان کیلئے دعاگو ہیں ہمیں اپنی افواج اور میڈیا پر فخر ہے جنہوں نے پروفیشنل انداز میں کام کیا۔سینیٹر عون عباس بپی نے بھی پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دس مئی کی صبح ہم نے دیکھا پوری قوم ایک پیج پر ہے، انہوں نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان کے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور انداز میں بھارت کو جواب دیا۔ ہمارے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن بیرونی حملے پر پوری قوم متحد ہے دشمن کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔
مزید اہم خبریں
-
غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسی صورتحال میں سال بہ سال اضافہ، رپورٹ
-
غزہ: رات بھر جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری میں 64 افراد ہلاک
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران نوازشریف اورافغانستان کی خاموشی معمہ ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عمران خان کے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی
-
میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا
-
اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان
-
پاک فضائیہ نے چینی جہازوں کے اوپر اور زمین پر ماڈرن گیجرٹریز انسٹال کیں، جس سے دشمن کے ہوش اڑ گئے
-
معرکہ حق کے دوران پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن بھارت کا مقابلہ کیا
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
نوشہرہ آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ جنسی درندوں کی اجتماعی جنسی زیادتی
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.