
بھارت ،اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے ،پاکستان کیلئے ساری قوم ،تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں‘ ایازصادق
افواجِ پاکستان نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کو ہر محاذ پر پسپا ہونے پر مجبور کیا‘ اسپیکر قومی اسمبلی
اتوار 18 مئی 2025 15:15
(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے ،پاکستان کے لئے ساری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں،افواجِ پاکستان کے جوانوں میں جو جذبہ ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو دشمن پر تاریخی فتح نصیب ہوئی،قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب پہلگام حملہ ہوا تو پاکستان نے اس کی مذمت کی لیکن بھارت نے روایت کے مطابق الزام پاکستان پر لگا دیا،پاکستان نہ تو دہشتگردی کے کسی واقعے میں ملوث ہے اور نہ ہی اس کی حمایت کرتا ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 لاکھ جانوں کی قربانی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم پاک افواج کے زخمی جوانوں کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے اور فوج کے عزم و استقلال کو باعثِ فخر سمجھتی ہے۔تقریب کے دوران جلو موڑ سے لے کر قائداعظم انٹرچینج اور لکھو ڈیر محمود بوٹی تک سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر سہولیات کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ این اے 120 کے علاقے میں پنجاب حکومت نے 18 ارب روپے کی لاگت سے ٹرنک سیوریج، واسا پائپ لائن اور صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بیس میٹر چوڑے پائپ لگائے جائیں گے اور 2300 گلیاں تعمیر کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ،ساری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس میں بچے بھی شہید ہوئے تاہم پاکستان نے دن کی روشنی میں ایسا جواب دیا جو دشمن ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کو ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا ،ہم افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔سہیل شوکت بٹ نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی طیارے مار گرائے اور دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھی فخر ہے۔سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے میں برساتی پانی اور سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعلی بن کر نہیں بلکہ قوم کی بیٹی بن کر کام کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
یوم آزادی پر صوبے میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
جھل مگسی میں تیل و گیس کا بڑا منصوبہ آپریشنل، پیداوار شروع ہوگئی
-
پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.