Live Updates

خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی فضا اور زمین پر جو حالت ہوئی اس پر ان کو سبق سیکھنا چاہیے، اسحاق ڈار

بھارت پراکیسز سے باز آ جائے، پاکستان سمیت پورے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ہمیں دہشتگردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل متعین کرنا ہے، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا سینیٹ میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 22 مئی 2025 13:10

خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی فضا اور زمین پر جو حالت ہوئی اس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی 2025)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے،بھارت کی فضا اور زمین پر جو حالت ہوئی اس پر ان کو سبق سیکھنا چاہیے،بھارت پراکیسز سے باز آ جائے، ہمیں دہشتگردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل متعین کرنا ہے، سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ قابل مذمت ہے۔

اے پی ایس واقعہ میں بھی ہم نے دلخراش مناظر دیکھے، بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا، ماضی میں ہم نے بارڈرز کھول کر 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا۔ ماضی میں یہاں دہشتگردوں کو لا کر بسایا گیا پاکستان اور اس خطے سے دہشتگردی ختم کرنا بہت ضروری ہے۔دورہ چین کے دوران دہشتگردی کا معاملہ زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت پورے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فورس کا اہم رکن ہے۔ پاکستان امن دستوں نے افریقہ میں قیام امن کیلئے اہم کردارادا کیا۔ روانڈا، گھانا، ایوری کوسٹ سمیت مختلف ممالک میں افریقی برادرز کی خدمت کی، 25 مئی کو پاکستان۔افریقہ دوستی کے دن کے طورپر منایا جائے گا۔ پاکستان اورافریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کایہ بھی کہنا تھا کہ افریقہ فرینڈ شپ سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک نے اپنی آزادی کی کامیاب تحریکیں چلائیں، پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، معصوم بچیوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے، معصوم بچیوں کو سکول جاتے ہوئے شہید کیا گیا، خضدار میں اے پی ایس جیسا دوسرا واقعہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2008 میں شہید بینظیر بھٹو کے قافلے پر بھی دہشتگردی کا بڑا واقعہ کیا گیا۔ ٹی ٹی پی ، بی ایل اے کو بھارت کی جانب سے فنڈنگ ہو رہی ہے، دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی، بھارت پہلگام اور پلوامہ سمیت بہت سے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، ہم ایک بہادر اور غیرت مند قوم ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات