اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سروخرو کیا ،عاصم منیر کے خلاف ہر وقت مہم چلانے والوں کو نقصان ہوا ، راناثناء اللہ

اب یہ کس منہ سے فیلڈ مارشل کو برا بھلا کہیں گے۔پی ٹی آئی اب فوج کی قیادت کو برا بھلا کہے گی تو سیاسی طور پر اپنا نقصان کرے گی، وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 27 مئی 2025 10:46

اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سروخرو کیا ،عاصم منیر کے خلاف ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سروخرو کیا ہے اور عاصم منیر کے خلاف ہر وقت مہم چلانے والوں کو نقصان ہوا ہے جس کا نقصان ہوا ہے وہ اس سے بچ نہیں سکتا، سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ اب یہ کس منہ سے فیلڈ مارشل کو برا بھلا کہیں گے۔

پی ٹی آئی اب فوج کی قیادت کو برا بھلا کہے گی تو سیاسی طور پر اپنا نقصان کرے گی۔ وزیر اعظم نے ایوان میں 2 بار پاکستان تحریک انصاف کو بات چیت کی پیشکش کی ہے اور کہا پی ٹی آئی چاہے تو سپیکر چیمبر میں بھی آجاوں گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج تک بات چیت کی پیشکش واپس نہیں لی ایسا ہو بھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سپیکر چیمبر میں جا کر کہے بات کرنی ہے تو وزیر اعظم اپنی بات پرعمل کریں گے۔

جنگ کے بعد مودی اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنگ میں کامیاب کیا ۔ مودی اور بھارت کو نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستان مو¿ثر دفاع کرنے میں کامیاب نہ ہوتا تو سب سے بڑا ہدف فیلڈ مارشل ہوتے۔ قوم ، حکومت اور مسلح افواج کا ہر فرد سرخرو ہوا ہے۔رانا ثناءاللہ نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرا دینے چاہئیں۔

اس سے اچھا وقت نہیں ہوسکتا پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد فیصلہ کریں گے۔خیبر پختونخوا ہ میں پرامن احتجاج ہوا ۔ مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج نامناسب عمل ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اور خیبرپختونخواہ کے عوام کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔پی ٹی آئی کہتی ہے احتجاج کا حق ہونا چاہیے تو دوسروں کو بھی یہ حق دینا چاہیے۔

تحریک انصاف سے پرامن احتجاج کی توقع نہیں کی جاسکتی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش کیوں رہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناءاللہ نے وجہ بتادی، دنیا نے تنقید تو ہر صورت میں کرنا ہوتی تھی۔بہرحال نواز شریف کی اس حکمت عملی نے اچھا تاثر چھوڑا تھا۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا تھاکہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر میاں نواز شریف اس معاملے کو پورا ٹیک اوور کرلیتے اور روزانہ بیان جاری کرتے تو مخالفین کی جانب سے ان پر تنقید پھر بھی ہونا تھی پھر لوگ یہ کہتے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تو چپ ہیں وہ تو سامنے ہی نہیں آرہے تھے۔

انہوں نے کہا تھاکہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف خاموش پھر بھی نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور انہیں مشورے دیئے تھے۔بھارت نے پہلے بھی جارحیت کی اور عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا اس مرتبہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر ناپسند کیا گیا تھا۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھارت پر واضح کامیابی رہی تھی۔پاکستان نے اپنا موقف عالمی سطح پر بہتر انداز میں بیان کیاتھا۔پروگرام کے دوران ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت پر دباو رکھنا چاہیے۔