
مئی میں 85دہشتگردانہ حملوں میں 102شہری شہید، 11دہشتگرد ہلاک ہوئے
بلوچستان ، خیبر پختونخوا ملک بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے، رپورٹ جاری
اتوار 1 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
ان حملوں میں چار امن کمیٹی کے ارکان بھی شہید ہوئے، واضح رہے کہ اپریل میں 85 حملے ہوئے تھے۔ان حملوں میں مجموعی طور پر 182افراد زخمی ہوئے، جن میں 130 عام شہری، 47 سیکیورٹی اہلکار، چار عسکریت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھے۔
اپریل کے مقابلے میں مئی میں دہشت گردانہ حملوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر، سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا، اور عام شہریوں کے زخمی ہونے میں ڈرامائی طور پر 145 فیصد اضافہ ہوا،تاہم، سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تعداد میں 20 فیصد کمی آئی، جو 59 سے کم ہوکر 47 ہوگئی۔مئی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشنز میں کم از کم 59 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ پانچ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں گنوائیں، اس کے علاوہ، سات سیکیورٹی اہلکار اور پانچ عسکریت پسند زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا۔مئی 2025 میں دہشت گردانہ حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز کو ملا کر مجموعی طور پر 172 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 57 سیکیورٹی اہلکار، 65 عسکریت پسند، 46 عام شہری اور چار امن کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔اس عرصے کے دوران کل 194افراد زخمی ہوئے، جن میں 130 عام شہری، 54 سیکیورٹی اہلکار، نو عسکریت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا، عسکریت پسندوں نے اس ماہ کم از کم 19 افراد کو اغوا بھی کیا۔مئی کی سیکیورٹی صورتحال کا ایک نمایاں پہلو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں میں 78 فیصد اضافہ تھا، جبکہ اپریل کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں میں 68 فیصد کمی دیکھی گئی۔خاص طور پر، مئی اکتوبر 2024 کے بعد پہلا مہینہ تھا جس میں عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں دہرے ہندسوں (65) میں ریکارڈ کی گئیں، جو اپریل میں 203 سے نمایاں کم ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا ملک بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے، جہاں ملک بھر میں ہونیو الے 85 دہشت گردانہ حملوں میں سے 82 حملے ہوئے۔بلوچستان میں تشدد کی سب سے زیادہ شدت دیکھی گئی، جہاں 35 دہشتگردانہ حملوں میں 51 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 30 عام شہری، 18 سیکیورٹی اہلکار اور تین عسکریت پسند شامل تھے۔ان حملوں میں 100 افراد زخمی ہوئے جن میں 94 عام شہری، پانچ سیکیورٹی اہلکار اور ایک عسکریت پسند شامل تھا، صوبے میں عسکریت پسندوں نے نو افراد کو اغوا بھی کیا۔خضدار میں ایک خاص طور پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آرمی پبلک اسکول کی بس کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 8بچے (جن میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں)اور دو عملے کے ارکان شہید اور 35دیگر زخمی ہوئے۔خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں، 22دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں 45شہادتیں ہوئیں، جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار، 12 عام شہری، چھ عسکریت پسند اور چار امن کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔اس کے علاوہ، 58افراد زخمی ہوئے، جن میں 30 سیکیورٹی اہلکار، 27 عام شہری اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔قبائلی اضلاع کے علاوہ، مرکزی خیبر پختونخوا میں 25دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں 14افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 10 سیکیورٹی اہلکار ، دو عام شہری اور دو دہشتگرد شامل تھے، اس کے علاوہ، 24 افراد زخمی ہوئے، جن میں 12سیکیورٹی اہلکار، نو عام شہری اور تین دہشتگرد شامل تھے۔سندھ میں تین دہشتگردانہ حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں دو عام شہری اور ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔پنجاب، آزاد جموں و کشمیر ، اور گلگت بلتستان سے کسی دہشتگردانہ حملے کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم، پنجاب میں دہشتگردوں کی گرفتاریوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی، جہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 39مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔آزاد کشمیر میں، سیکیورٹی فورسز نے راولاکوٹ میں ایک چھاپہ مارا، جس میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.