Live Updates

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے. فواد چوہدری

سابق آرمی چیف کے سسر، شہباز شریف اور خواجہ آصف نے انہیں قائل کر لیا تھا ایک ایکسٹینشن پی ٹی آئی سے لے لی ہے تو اگلی ایکسٹینشن ن لیگ سے ہی لینی عمران خان جیسے بیانیہ بنانے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہیں، جنرل باجوہ الیکشن کروانا چاہتے تھے. سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 جون 2025 14:27

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے. فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے بیانیہ بنانے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہیں، عدم اعتماد کے وقت عمران خان نے کہا کہ بات کرو کہ ہمیں 10 سے 8 دن چاہئیں. انہوں نے کہا کہ میری اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ چیف کہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن جنرل باجوہ نے کہا کہ ختم کرو، عدم اعتماد سے پہلے مجھے کہا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ دیں لیکن میں نے کہا کہ عمران خان کے میرے اوپر بہت احسان ہیں، میں کوئی بہت مذہبی آدمی نہیں اور عمران خان مجھے کعبہ شریف کے اندر لے کر گئے.

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے لیکن ان کے سسر، شہباز شریف اور خواجہ آصف نے انہیں اس بات پر قائل کر لیا تھا کہ ایک ایکسٹینشن پی ٹی آئی سے لے لی ہے تو اگلی ایکسٹینشن ن لیگ سے ہی لینی ہے. انہوں نے کہا کہجنرل باجوہ الیکشن کروانا چاہتے تھے، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کومنا لیا تھا کہ ہم حکومت بنائیں گے، اس وقت اگر الیکشن ہو جاتا تو ہم میرٹ پر بھی ہار جاتے اور پاکستان نارمل ہوتا.

فواد چوہدری نے بتایا کہ احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ جسٹس اطہر من اللہ کو ملنے گئے اور جنرل باجوہ کو یہ بات پہنچائی گئی کہ عمران خان آپ کو برطرف کر دیں گے اور جسٹس اطہر من اللہ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو کہا گیا کہ اگر آپ عدالت نہیں کھولتے تو ملک میں مارشل لا لگ جائے گا تو اس بات پر وہ لوگ اپنے بستر سے اٹھ کر عدالتوں میں پہنچ گئے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ تو حدیبیہ کے بھی حق میں ہیں وہ ساری زندگی نواز شریف کے ساتھ رہے ہیں ابھی 6 مہینے ہوئے ہیں وہ پی ٹی آئی میں آئے ہیں تو وہ نواز شریف کا ہی موقف دیں گے.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات