Live Updates

قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کیا جائے،کالعدم تنظیموں ،انکے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی

پیر 2 جون 2025 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی کے تناظر میں اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی اور ہدایت کی ہے کہ شہری کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ ،سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان ،خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی ،اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی ،بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت ولجماعت، الحرمین فائونڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی ،تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، داعش ،جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، اسلامک جہاد یونین، عبداللہ اعظم بریگیڈ، اسلامک جہاد یونین، انصار الحسین ،جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعو، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، Mosques اینڈویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فائونڈیشن لاہور ،معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فائونڈیشن، الفضل فائونڈیشن ٹرسٹ لاہور، الانثار فائونڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فانڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی ،خاتم الانبیا، غازی فورس، زینبین بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حاجی گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے ، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے،قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہ کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز مدارس اور خیراتی تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ دیتے ہیں ، شہری یقینی بنائیں کہ جسے قربانی کی کھال دے رہے ہیں انکے پاس چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا سرٹیفکیٹ موجود ہے ،شہری یقینی بنائیں کہ انکی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے،رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ www.home.gop.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں ، پنجاب چیریٹی کمیشن اور نیکٹا کی ویب سائٹ nacta.gov pkپر بھی تمام کالعدم تنظیموں کی تفصیلات دی گئی ہیں ۔کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اطلاع 15، ٹال فری نمبر 080011111یا ہیلپ لائن نمبر 04299214871اور 04299214872پر دیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات