
امریکا انڈیا اور پاکستان کے درمیان جامع مذاکرات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے.بلاول بھٹو
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سے ملاقات میں جنگ بندی میں کردار پر امریکہ کی حکومت، خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا
میاں محمد ندیم
منگل 3 جون 2025
13:35

(جاری ہے)
امریکی سفیر سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کی حکومت، خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کیا انہوں نے سفیر ڈوروتھی شیا کو 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی اور گہری تشویش کا اظہار کیا کہ انڈیا نے کسی بھی قابل اعتماد تحقیقات یا تصدیق شدہ شواہد کے بغیر فوری طور پر الزام پاکستان پر عائد کر دیا. انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے قبل از وقت اور بے بنیاد الزامات نہ صرف کشیدگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ تعمیری مکالمے اور امن کے امکانات کو بھی کمزور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے اور اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں. پاکستان انڈیا کشیدگی کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف کا تشکیل کردہ سفارتی لابنگ کے لیے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پہلے مرحلے میں چھ روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہے بلاول بھٹوزرداری کے علاوہ اس وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمان، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں امریکہ کے دورے کے بعد یہ وفد لندن، پیرس اور برسلز جائے گا اور پاکستان کی جنوبی ایشیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں کو اجاگر کرے گا. یہ وفد ایک ایسے وقت میں دورے پر گیا ہے، جب انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ایک حملے میں کم از کم 26 افراد کی اموات کے بعد انڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا لیکن پاکستان نے اس کی مسلسل تردید کرتے ہوئے اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا.
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
-
اسلام آباد میں مسجدوں کو گرانا انتہائی افسوسناک امر ہے
-
یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
-
سول ملٹری گٹھ جوڑ نے قوم کو سخت مایوس کیا، ہائبرڈ نظام سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
-
امریکا نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو کالعدم دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
-
میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں
-
میں نے کوئی استعفا نہیں دیا،مریم نواز چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہے
-
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
-
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سزا دینا آئین اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے
-
ٹرمپ پوٹن ملاقات: امن ڈیل کے لیے کییف کی تائید لازمی، جرمنی
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا
-
سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس کو بہتر بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.