
سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندستان کیخلاف2 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 7 دہشت گرد ہلاک
پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا جہاں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کی گئی آپریشن میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
13:36

(جاری ہے)
اس آپریشن میں دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری کاکہنا تھا کہ بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے بلوچستان میں امن کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بیرونی پشت پناہی سے بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.