
خیبر پختونخوا کیلئے این ایف سی میں مقرر کردہ ایک فیصد فنڈ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا، وزیراعظم
سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی عوام کا حق ہیوزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں جرگہ سے خطاب
منگل 3 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری ،وفاقی و صوبائی وزرا، سینیٹرز، اراکین صوبائی اسمبلی اور قبائلی زعما بھی موجود تھی. وزیراعظم نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے بہت عزت کی بات ہے کہ میں اس جرگے میں آپ کے سامنے موجود ہوں،ہم نے زعما کی باتیں سنی، وزیراعلی خیبر پختونخوا کی باتیں سنی، ہم سب آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا عظیم صوبہ ہے، میں نے ہمیشہ اپنی تقاریر میں کہا کہ یہ پاکستان کے خوبصورت ترین صوبوں میں ہے جہاں پر برف پوش پہاڑ ہیں ، وادیاںاور انتہائی دلیر عوام ہیں،آپ نے 1947 میں ریفرنڈم میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے کر ثابت کیا کہ آپ واقعی پاکستان کے بہت بڑے حامی تھے،آپ نے پاکستان کا دفاع کیا،خیبر پختونخوا کے ہمارے بے شمار بھائی، بزرگ اور بہنیں شہید ہوئیں،یہ وہ عظیم قربانیاں ہیں جس کو تاریخ کبھی بھلا نہیں پائیگی،یقینا جب بھی پاکستان کی بات آئی، آپ نے تمام اختلاف کو ایک طرف رکھ کرپاکستان کا سبز ہلالی جھنڈا بلند کیا،میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے تحسین پیش کرنے آیا ہوں، پشاور میں 2016 میں اے پی ایس کا واقعہ ہوا. وہاں پر بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا اور پھر پشاور میں میٹنگ ہوئی، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہم سب کے سامنے ہی. آج جو باتیں عمائدین اور مشران نے کیں ہیں، اس پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گی. وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے این ایف سی پر نظر ثانی کی بات کی، یہ بات اسلام آباد میں ڈیرھ ماہ قبل ہوئی اور میں نے فورا کمیٹی بنائی، این ایف سی کیلیے جو صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے، اس کیلیے نام دیئے گئے ہیں، پہلی میٹنگ اگست میں بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں سب سے پہلے آئٹم میں چاروں صوبوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کیلیے ایک فیصد فنڈز پر اتفاق کیا۔ یہ جائز اور درست فیصلہ تھا جو دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا تاہم اس میں بلوچستان شامل نہیں کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب تک اس مد میں خیبرپختونخوا کو 700 ارب روپے سے زیادہ فنڈز حوالے کیا گیا ہی. وزیراعلی نے دوسرے مطالبات کئے ان پر مل بیٹھ حل نکال لیں گی. انہوں نے کہا کہ جو بھی ہمارے پاس وسائل ہیں، وہ پاکستان کے وسائل ہیں جس میں سارے صوبوں کا حصہ ہی. میں معاملات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل کرتا ہوں جو گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعلی خیبر پختونخوا ،کور کمانڈر اور قبائلی زعما کے ساتھ بیٹھے گی اور معاملہ آگے بڑھا تو ہم اس کو پارلیمنٹ میں بھی لے جائیں گی. وزیراعظم نے کہا کہ ابھی ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی ۔پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کی دعائیں شامل تھیں۔ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگا کر حملہ کیا اور ہمارے بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا. فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہندوستان کو زندگی کا سبق سکھایا ہے جو وہ قیامت تک نہیں بھولیں گی. اتحاد سے ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔جس طرح اس جنگ میں کامیابی عطا ہوئی، اس طرح پاکستان معاشی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ ابھی چار ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں، سب کے چہروں پر خوشی تھی. آج پوری قوم یکجا ہے ،ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے بڑے فیصلے کرنے ہیں،چاروں صوبوں کی قیادت بلا کر ہم مل کر بیٹھیں گے،مثال کے طور پر، ہندوستان کو شکست فاش ہوئی ہے اور مودی سرکار اپنے زخم چاٹ رہی ہے، ہندوستان پانی کی دھمکیاں دیتا ہے، 1960 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے ایک ایک قطرہ پر پاکستانی عوام کا حق ہی. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے اوپر ہمیں فیصلہ کرنا ہے تاکہ ہندوستان کے مذموم عزائم دفن ہوجائیں. ہمارے پاس بے شمار ڈیم ہیں جہاں پر ہم پانی ذخیرہ کر سکتے ہیں، ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے ہوں گے۔ شرکا نے پاکستان کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سویلین اور فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.