
پاکستان خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے ،ابھی تک بھارت کے خلاف ہم نے کوئی بھی جارحانہ قدم نہیں اٹھایا ،بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس
بدھ 4 جون 2025 01:30
(جاری ہے)
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنا تحقیق اور ثبوت کےپہلگام حملے کا پاکستان پر الزام لگا کر پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جبکہ وزیراعظم پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی خطے کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور ابھی تک بھارت کے خلاف ہم نے کوئی بھی جارحانہ قدم نہیں اٹھایا پھر بھی بھارت سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر معاملات میں جارحیت کررہا ہے۔بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب عالمی برادری کو پائیدار امن اور جنگ بندی کیلیے بھی آگے آنا ہوگا، عالمی برادری کو کسی بھی بڑے تصادم سے پہلے مداخلت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، پاکستان ہر فورم پر دہشت گردی کی مذمت کرتا آیا ہے۔بلاول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا بھارت اپنے ملک میں ہونے والے کسی بھی حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگا کر جہاز فضا میں اڑائے گا اور ایٹمی میزائل فائر کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کسی کے حق میں نہیں ہے اور بھارتی حکومت کی یہ جارحانہ حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کرے اور ساتھ مل کر کام کرے۔سفارتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان سمیت کینیڈا اور دیگر ممالک میں اپنے سلیپرسیلز کے ذریعے دہشت گردی پھیلا کر لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی بھارت کے خلاف شکایتوں کی فہرست ہے، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو ساری دنیا اس کے نتائج سے متاثر ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ مودی اور نیتن یاہو نفرت کو فروغ دے رہے ہیں اور دونوں کی پالیسیاں امن کیلیے خطرہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.