Live Updates

پی ٹی آئی کا سندھ ہائی کورٹ کراچی کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج

پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا پر تشدد، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی کوشش،عمران خان قوم کے سرپرست ہیں، ظلم و جبر اب برداشت نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ

جمعرات 5 جون 2025 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سرپرستِ اعلی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں نے سندھ ہائی کورٹ کراچی کے باہر اظہارِ یکجہتی کے طور پر احتجاج کیا۔احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما فہیم خان، افتاب جہانگیر، ایڈووکیٹ ظہور محسود، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، ایڈووکیٹ منظور بھٹہ،جمال صدیقی،پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، ایم پی اے ساجد میر، ریحان بندوکڈا، جعفرالحسن، داوا خان، فوزیہ صدیقی،غلام رسول، بیرسٹراحسن عادل شیخ، ایڈووکیٹ دانیال مگسی، جمیلہ بلوچ اور فارم 45 کے مطابق جیتے ہوئے دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے عمران خان، بشری بی بی اور دیگر پی ٹی آئی قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔پرامن احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی کے وکلا و رہنماں پر تشدد کیا۔ پی ٹی آئی وکلا نے فوری ردعمل دے کر حلیم عادل شیخ کو گرفتاری سے بچاتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں پہنچایا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بھی عمران خان، بشری بی بی اور دیگر رہنماں کی رہائی اور جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لیے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کے قائد ہیں، جنہیں جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا ہے۔ ان پر اور ان کی اہلیہ پر قوم کے حقوق کے لیے جدوجہد کی سزا دی جا رہی ہے۔

قوم اب ظلم، جبر اور فسطائیت مزید برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن تھا لیکن پولیس نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہم اس پولیس گردی کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔ سندھ پولیس کا یہ رویہ کسی صورت قبول نہیں سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کی گئی ہے جبکہ ملک میں مارشل لا کا قانون نافذ کیا گیا ہے آئین اور قانون کی بالادستی ختم کر دی گئی ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نہیں چلنے دیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلی عمران کان گزشتہ 600 سے زائد دنوں سے جھوٹے کیسز میں قید میں ہیں، انہیں جھوٹے کیسز میں جیل میں رکھا گیا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف کا قتل عام ہو چکا ہے عدلیہ کو کمزور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کوئی بینیفشری نہیں، انہوں نے کرپشن نہیں کی۔ اصل کرپشن آصف زرداری اور ملک ریاض نے کی، جنہوں نے چوری شدہ پیسوں سے لندن میں فلیٹس خریدے، جس کے بینیفشری شریف فیملی ہے۔

عمران خان نے تو دین کی تعلیم کے لیے القادر یونیورسٹی بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، سندھ میں سول آمریت قائم ہے، اور ملک میں مارشل لا کا قانون نفاذ کر دیا گیا ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے پہلے بھی اس حقیقی آزادی کی تحریک کے خاطر جیلیں کاٹ چکے ہیں۔ حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں جان بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے ہم حق کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔

عمران خان، بشری بی بی سمیت تمام قائدین کی رہائی ضروری ہے۔ قوم کو قید کر دیا گیا ہے، ہم قوم کو آزاد کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر فہیم خان نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، لیکن ہمارے پرامن احتجاج پر پولیس نے تشدد کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ظلم و زیادتی سے عمران خان کے چاہنے والے ختم نہیں ہوں گے، ہم احتجاج جاری رکھیں گے، اور اگر پولیس گردی جاری رہی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے قائدین کو بے گناہ جیلوں میں قید کیا گیا ہے، پورا نظام مفلوج ہو چکا ہے، اور قوم کو قید کیا گیا ہے۔ عمران خان قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ ظلم کی یہ تاریک رات جلد ختم ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ ظہور محسود نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔ پولیس کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو پرامن احتجاج سے روکے، لیکن سندھ میں ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آج سندھ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر پولیس نے ہمارے صدر، وکلا اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہم اس پولیس گردی کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ پولیس کو کوئی حق نہیں کہ پاکستانی شہریوں کو ان کے آئینی حق سے محروم کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات