
ٴوزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے ، چوہدری نعیم کریم
جمعرات 12 جون 2025 03:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار سرکاری ملازمین کے لئے 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے چھ سے سات فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی تنخواہوں میں تفاوت کو کم کرنے کے لئے اہل ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے حکومت نے زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں، عالمی سطح پر بھی اس حوالے سے بہتر انداز میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کیلئے 18ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 4دانش سکولوں کا قیام، چمن،کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے 1کھرب روپے،ڈیموں کی تعمیر کیلئے 5ارب روپے رکھے گئے ہیں جس سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر، کسٹمز کے شعبوں میں اصلاحات پر بھی کام ہو رہا ہے جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگا کا منہ بولتا ثبوت ہے آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
ریاست سے بے لوث محبت، پاکستانیت کے فروغ اور بلوچستان کے حقیقی تصور کو سمجھنا قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
جشن آزادری اور معرکہ حق کے حوالے سے صوبہ سندھ میں دو ہزار سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، سید ناصر شاہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپوکا پولیس شہداء کے ورثا کو 50ہزار فی کس دینے کا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ،8لاکھ سے زائد شہری مستفید
-
پردیسی سرکاری ملازین نے 14اگست کے باعث 4 چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی
-
یوم آزادی ،مریم نواز شریف14اگست کو حضوری بات میں منعقدہ مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرائیں گی
-
پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی گرفتار
-
اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار
-
مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل کے ذریعے ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام ممکن ہے ‘چوہدری شافع حسین
-
جعلی مقابلے میں ہلاکت، شہری کی درخواست پر معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.