Live Updates

9موریتانیہ مراکش الجزائر تیونس لبیا اوردیگرممالک کے ہزاروں افرادکے اتحاد و مزاحمت کاروان کے قافلہ کے غزہ محاصرے کیخلاف مارچ کاخیرمقدم کرتے ہیں، جمعیت نظریاتی

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) جمعیت اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑصوبہ سندھ کے امیر مولانا عزیزاحمد شاہ ہاشمی جنرل سکرٹری پیر وحیداللہ ہالجوی پنجاب کے امیرقاری ثنااللہ فاروقی قاری اکمل خیبرپختونخواہ کے امیرقاضی گل الرحمن نکیال جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مولوی محمدقاسم مخلص نے موریتانیہ مراکش الجزائر تیونس لبیا اوردیگرممالک کے ہزاروں افرادکے اتحاد و مزاحمت کاروان کے قافلہ کے غزہ محاصرے کیخلاف مارچ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کے غزہ پرانسانیت کش ونسل کش جبر بربریت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدئیے اس وقت عرب ہوعجم دنیا کے ہرکونے میں رہنے والے مسلمانوں کواسرائیل کے امریکہ کے درپردہ اوربعض اوقات بے پردہ وبے نقاب اسرائیلی حمایت اورغزہ فلسطین کے نہتے عوام پراگ بارودو قیامت صغریٰ بنانے کیخلاف متحدہ آوازاٹھانے کی ساتھ ساتھ غزہ کے محصورمسلمانوں کے ہرقسم کے تعاون ومددکیلئے عملی میدان میں کھود پڑے انھوں نے امریکہ کی جانب سے غزہ کے محصور عوام کے امدادی تعاون کرنے والے خیر یہ وامدادی اداروں وشخصیات پرپابندی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے ایک جانب اسرائیلی وزیراعظم سے ٹلیفونک رابطہ جنگی کے میڈیا خبروں کوڈبل منافقت ومگرمچھ کے آنسو قراردیتے کہاکہ اب اس میں نھیں رہاکہ امریکہ غزہ مسلمانوں کہ نسل کشی میں برابرکے شریک ہے انھوں نے کہاکہ بھارت، امریکہ، اور اسرائیل کی گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لیے عظیم خطرے کا باعث بن رہی ہے عالم اسلام کے خلاف سازشی منصوبے اور دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈے آزمائے گئے عالم اسلام سے امن ومعیشت، دفاعی اور ترقی وخوش حالی کو چھینا جارہا ہے آج دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے تھا فلسطین اور کشمیرمیں انسانی استحصال اور دہشت گردی کی آگ سے راکھ کرنے پر اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی اداروں کو کوئی فکر لاحق نہیں ہوئی کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں اسرایل کے مسلسل جارحیت سے امن و سلامتی کے لیے خطرے کے گھنٹی بج رہی ہے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی ادارے نے اس بدمست ہاتھی کے غنڈہ گردی روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ افغانستان عراق صومالیہ شام مصرپران ہی اقوام متحدہ نیناکردہ فرضی جرائم کاالزام لگاکرتباہ وبربادکیاکیوں کہ وہ اسلامی ممالک تھے لیکن اسرائیل بھارت کیخلاف عالمی عدالتوں کے فیصلوں وااقوام متحدہ کے قراردادوں پرآج بغیرکاغذی کاروائی کے کوئی فوجی اقدام نھیں اٹھایا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات