Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ صحیح وزیر اعظم تھے‘ شہباز شریف نے ثابت کیا وہ ایک انسٹالڈ پپٹ ہے‘عمرایوب

جمعہ 13 جون 2025 17:17

بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ صحیح وزیر اعظم تھے‘ شہباز شریف نے ثابت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اپوزیشن لابی کے کیمرے خراب ہونے کی نشاندہی کی ور کہا کہ تقریر کو آپ سینسر کرتے ہیں میری تقریر میں آپ کو کٹوتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم لوگ حق اور سچ کی بات کریں گے جو آپ نے کیا تھا وہ غلط کیا تھا عمر ایوب خان نے کہا کہ بجٹ کو ہم نے لیلا بجٹ قرار دیا ہوا ہے اسرائیل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ایران پر اسرائیل نے جو حملہ کیا ہے وہ سارے خطے کو خطرے میں ڈال رہا ہے،اس کے نتائج بہت زیادہ خوفناک ہیں او آئی سی کا اجلاس فوری بلایا جائے ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ صحیح وزیر اعظم ہیں اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والے ہیں وزیر اعظم ہیں شہباز شریف نے ثابت کیا وہ ایک انسٹالڈ پپٹ ہے شریف خاندان میں سے کسی نے مودی کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی نہیں کی بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ سے بھی پیغام بھیجا،وہ جیل سے نیشنل یونیٹی کا پیغام دے رہے ہیں پاکستان کو بانی ٹی آئی کی ضرورت ہیبھارت پھر تیاری کر رہا ہے، مودی سرکار اور آر ایس ایس کے ڈی این اے میں یہ ہیپاکستانی قوم اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہے اور منہ توڑ جواب دے گی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ٹرگر دبانے کی جرات بانی پی ٹی آئی میں تھی شہباز شریف میں نہیں تھی اداروں کی سالمیت کی خلاف ورزی کی جارہی ہے بھارت کے اندر ان کو شدید ہٹ کرنا ہے ہم پہلے ہی ان کو ہٹ کریں اندر آنے ہی نہ دیں ہمیں وار کرنا ہوگا اور بھارت کو سبق سکھانا ہوگاپاکستان ایک عظیم قوم ہے ہم بہادر لوگ ہیں، اس کو ایک مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے اس کو بانی پی ٹی آئی کی ضرورت ہے،مودی کا دماغ خراب ہے، یہ پاگل آدمی ہے ہم بھارت کو سخت اسٹرائیک اور ہٹ کریں عادل بازئی کا ریفرنس آپ کی آگے بھیج دیاجمشید دستی اور میرے خلاف ریفرنس آپ نے بھیج دیااس بار الیکشن میں میرے مخالف کو 82 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے میں نے ہرایا ہے ہمارے ممبرز کو جنہوں نے اٹھایا تھا،ان لوگوں کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئیںآپ نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیا وہ بھی بحال ہوگئے بشری بی بی کو ان کا حق نہیں دیا جارہا نہ صاف پانی دیا جارہا ہے نہ کھانا ٹھیک ہوتا ہیہمارے شہدا کی تصاویر ہمارے پاس موجود ہیں گولی کس نے چلائی، یہ تو ہم پوچھیں گے ہم لوگوں کے خلاف کیا کچھ نہیں ہو رہا بجٹ لیلا بجٹ ہیگروتھ ریٹ 2.68 اکنامک سروے میں لکھا ہوا ہیزرعی گروتھ ریٹ اعشاریہ پانچ چھ فیصد ہیمال مویشیوں کی تعداد میں 36 لاکھ اضافہ ہوا ہے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ایک لاکھ گدھا بڑھا ہے عمر ایوب خان نے کہا کہ اکانومی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کا نام ہیعام پاکستانی کی قوت خرید تین سالوں میں 58 فیصد گر گئی ہیایک لیٹر دودھ کی قیمت میں ستر فیصد اضافہ ہوا ہیکوکنگ آئل کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہیچائے کی قیمت میں 74 فیصد اضافہ ہوا یہ ہے مہنگائی، اس کو کہتے ہیں مہنگائی مہنگائی کہاں کم ہوئی ہی مہنگائی آسمان پر، قوت خرید ختم کوئی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آئی اس وقت تقریبا ساڑھے 11کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں مہنگائی کا روز ڈرون اٹیک کرتے ہیں بے روزگاری 22 فیصد تک بڑھ چکی ہے پی ڈی ایم کی تینوں حکومتوں نے 42.5 ٹریلین کے ٹیکسز نافذ کئے ہیں،یہ زیادہ تر ان ڈائریکٹ ٹیکس تھے،وزیراعظم ہاس ایوان صدر کا بجٹ بڑھا رہے ہیں،عمر ایوب خان نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہ یہ فنانس نے کیا ہے نہ نیشنل اسمبلی نے کیاہے،جنہوں نے کیا ہے وہ کر سکتے ہیں اور وہ واپس بھی کر سکتے ہیں،کوئی مضائقہ نہیں کہ یہ واپس ہوجائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات