Live Updates
انڈین جاسوسوں نے ایران کے اندر اسرائیلی حملوں کو منظم کرنے کے لیے موساد کو مدد فراہم کی‘ لیاقت بلوچ
سعودی عرب، ایران، پاکستان، ترکیہ کے درمیان رابطے باعثِ اطمینان ہیں‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
اتوار 15 جون 2025
19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر الخیر زبیر اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں فضائی حملے پر کہا ہے کہ ایران، حماس اور فلسطینی عوام کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جائز اور اقوامِ متحدہ کی قرارداد، چارٹر کے مطابق اور اپنی آزادی کے دفاع کا حق ہی. حماس کی مزاحمت اور ایران کے حملے ثابت کررہے ہیں کہ اسرائیل کمزور، بزدل اور قابلِ تسخیر ہی. اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور اُس کے ناجائز وجود کو خاک میں ملانے کے لیے آپریشن بُنیانٌ مًّرصُوص جیسا جذبہ اور بھرپور و منظم کارروائی کی ضرورت ہے،عالمِ اسلام کے اھم ممالک خطہ کو اسرائیلی، امریکی دہشت گردی سے بچانے کے لیے عسکری، سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹیجک اتحاد کرلیں تو امریکہ کی سازشیں اور اسرائیل کی اسلام اور انسان دُشمنی زمین بوس ہوجائے گی،امریکی صدر اِس حقیقت کو جان لیں کہ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی اور منافقانہ دوغلی پالیسی امریکہ کو دُنیا بھر میں رُسوا کررہی اور مذاہب کے درمیان کشیدگی اور فاصلے پیدا کررہی ہے۔
(جاری ہے)
دُنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں نیز جمہوریت پسند، حقیقت پسند اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے والے ممالک اور حلقوں میں امریکہ و اسرائیل کو انتہائی ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔امریکہ اگر واقعتاً امن کا پیامبر بننا چاہتا ہے تو اُسے ناجائز صیہونی نسل پرست اسرائیل کی ناجائز سرپرستی ترک کرکے اُسے مہذب دُنیا کے اصول و قوانین کا پابند بناکر اُسے لگام دینا ہوگا اور خود بھی اقوامِ عالم کے متفقہ مؤقف کو ناجائز طریقے سے اسرائیل کی حمایت میں ویٹو کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔
سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مِلی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسد اللہ بھٹو، حافظ محمد اسلم، محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، عبدالواسع، آزاد کشمیر کے صدر مولانا امتیاز صدیقی اور گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین سید سرور شاہ، علامہ شیخ مرزا علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ ہیں اور اُس کی سرزمین، آزادی کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر عملی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں،انڈیا اور اسرائیل عالمِ اسلام کو زیر کرنے کے لیے امریکہ کے کٹھ پُتلی اور آلہ کار ہیں. پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور ایران پر اسرائیل کے حملہ کے فوری بعد نیتن یاہو کا نریندر مودی کو فون سے یہ راز مکمل آشکار ہوگیا ہے کہ انڈیا اسرائیل شیطانی گٹھ جوڑ صرف خطہ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہیِیہ بات بھی اب کُھل کر سامنے آچکی ہے کہ انڈین جاسوسوں نے ایران کے اندر اسرائیلی حملوں کو منظم کرنے کے لیے موساد کو مدد فراہم کی،ایسے میں سعودی عرب، ایران، پاکستان، ترکیہ کے درمیان رابطے باعثِ اطمینان ہیں، تاہم موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں صرف رابطے ہی نہیں بلکہ بِلاتاخیر او آئی سی اجلاس بلانا ناگزیر ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کے متحرک اور ذہین رہنما محمد بن سلمان شاہ فیصل کے جانشین بنیں اور ریاض میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں،پاکستان کی تمام دینی جماعتیں اس امر پر متفق ہیں کہ مِلّتِ اسلامیہ پر جہاد فرض ہو چکا ہے اور باطل کے خلاف ہر محاذ پر اُمّت کو اپنا دینی، انسانی فرض ادا کرنا ہے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں صحافیوں اور یوٹیوب چینل کے اینکر کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے لیے اسرائیل اور انڈیا کے شیطانی عزائم اور خطرات دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ خطرات ہیں،ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اِن حالات میں ایک پیج پر آنا مِلّتِ اسلامیہ کے بحرانوں کے خاتمہ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ انڈیا سے پاکستان کے لیے خطرات برھتے جارہے ہیں اور اسرائیل صرف ایران پر ہی نہیں پورے خطہ پر حملہ آور ہے اور پاکستان کے خلاف اُس کے مکروہ عزائم بالکل واضح ہیں لیکن بدقسمتی سے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن بنچز ایک دوسرے کے خلاف دست و گریباں ہیں اور قومی، عالمی اُمور سے متعلق روایتی غیرذمہ داری کا شکار ہیں،اس بحرانی کیفیت میں عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے اعتماد کی بحالی کے لیے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی بجٹ بنانے کی ضرورت تھی۔ قومی معیشت کی بحالی کے لیے قرضوں کا خاتمہ اور سُود کی لعنت سے نجات، کرپشن، لُوٹ مار، سرکاری مفت خوری سیچھٹکارا ناگزیر ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات