
مالی سال 2025-26کیلئے عوام دوست، تاریخ ساز ، ٹیکس فری بجٹ
جمعرات 19 جون 2025 15:59

صحت کیلئے 630.5ارب روپے،تعلیم کیلئے 811.8 ارب، لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے 411.1 ارب،پولیس کے لئے 210.1ارب، ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ 245.7، روڈز 120ارب، ٹرانسپورٹ کے لئے 141.5،زراعت کے لئے 129.8، انوائرمنٹ پروٹیکشن 16.6، جنگلات،وائلڈ لائف اور فشریریز 36 ارب،مفت ادویات 79.5ارب، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ 61ارب، اپنی چھت، اپنا گھر کے لئے 50ارب،رمضان پیکیج کیلئے 35، ای بس 46ارب، گورننس اینڈ آئی ٹی 35ارب، ای ٹیکسی 3.5ارب،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 85ارب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام25ارب مختص، ماڈل ویلیج کے لئے 10ارب مختص،سی ایم ٹریکٹر کے لئے ساڑھے 15ارب، سرکاری یونیورسٹیوں کے لئے 18ارب، ہونہار سکار شپ 15 ارب، سکولوں کے لئے 40ارب روپے مختص،کلینک آن ویل کے لئے ساڑھے تین ارب، ہیلتھ کلینک 9.7ارب، نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے ساڑھے 14ارب مختص،مراکز صحت کے لئے 18.3ارب، جناح انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی 9.4 ارب، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا ساڑھے 4ارب،چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے 6ارب، ہیلتھ انشورنس 25ارب روپے مختص،ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے 3.6ارب،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے لئے 3.2ارب، ڈائیلسز پروگرام 8.6ارب،آسان کاروبار کے لئے6.2ارب،فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کے ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس 28ارب،زرعی ٹیوب،کسان کارڈ کے لئے 15ارب، آبی ذخائرکے لئے 20ارب،سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے 11.5 ارب، فلم فنانس فنڈ کے لئے 5ارب، سی ایم پنجاب لوکل روڈ پروگرام کے لئے 50ارب،مینارٹی کارڈ کے لئے 3.6ارب، لیپ ٹاپ پروگرام 15ارب، راشن کارڈ 40ارب، سہولت بازارکے لئے 10ارب،مفت کتابوں کے لئے 9.4ارب اور سکول میل پروگرام کے لئے 7ارب روپے رکھنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات کے تحت پنجاب بھر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے 37ہزار سے بڑھا کر کم از کم اجرت 40ہزار مقررکر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی اجرت کی ادائیگی کوڈیجیٹلائز کرنے کے احکامات بھی صاد ر کئے جا چکے ہیں۔ مالی سال 2025-26کے تحت پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے ، 700 سڑکیں بن رہی ہیں،12ہزار کلو میٹرروڈز کی تعمیر و توسیع بڑا ریکارڈ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے عوام دوست ویژن کے تحت شعبہ صحت اور تعلیم کیلئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا ئیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مطابق ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم100نئے پروگرام لیکر آئے ہیں ۔40ہزار سے زائد گھر 40سال میں بھی نہیں بن سکے،ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں، 2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگاسرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے، مزدور کی کم از کم اجرت 40ہزار،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔پائی پائی عوام کی امانت،اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے۔حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپورادارک رکھتی ہے۔پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے بجٹ2025-26میں خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت زرعی وسائل کی زرخیزی تیزی سے متاثر کررہی ہے۔ حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپور ادارک رکھتی ہے۔ خشک سالی صرف ریت کی بڑھتی ہوئی تہوں کا نام نہیں بلکہ بحران کی پیشگی علامت ہے۔ پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیوٹیگنگ کے لئے بجٹ2025-26میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ پنجاب بھر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹس کی مرمت کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پہلی جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی گئی۔ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔
عوامی سطح پر مالی سال 2025-26کے بجٹ کو پزیرائی مل رہی ہے۔ عوام کیلئے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر ،سماجی تحفظ ،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سمیت متعدد اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صدق دل سے خدمت کے کاررواں کو تیز تر چلا رہی ہیں۔ پنجاب کے ہر شہر، دیہات اور نگر میں حکومت پنجاب کے تاریخ ساز اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، یہ زبانی جمع پونجی نہیں بلکہ یہ ہے عوام دوست مثبت تبدیلی ہے جس کی وجہ سے ہر چہرا مسکرا رہا ہے، ہر فرد کے خوابوں کو تعبیر مل رہی ہے، ہر سو خوشحالی کا دور ہ
ہے ، خدمت کیلئے جذبہ و جنون ہے۔ حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ عوام کا مستقبل روشن اور پنجاب کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ پنجاب مثالی کارکردگی کی بدولت دیگر صوبوں کی رول ماڈل بن چکا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.