Live Updates

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ سنگ میل ثابت ہوگا،رانا تنویر حسین

ہفتہ 21 جون 2025 17:08

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ  سنگ میل ثابت ہوگا،رانا تنویر ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر و مرکزی رہنما وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ پاکستان کے وقار خود مختاری آزادی و دفاعی میدان میں اس کی حیثیت کو تسلیم کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان کوئی دہشت گرد ملک نہیں بلکہ یہ ایک پر امن جمہوریت پسند اور انسانیت دوست ملک ہےجس نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

اس دورہ سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد کی فضاء قائم ہونے کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں مزید وسعت و استحکام آئے گا۔اس وقت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا امریکہ سمیت پوری دنیا کو ادراک و احساس ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایوان میں بجٹ پر ہونیوالی بحث کے بعد حکومت ضروری ترامیم پر کررہی ہے۔

وفاقی حکومت عوام پر کسی طرح کا کوئی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی آئی ایم ایف سے قرض کا حصول ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ناگزیر تھا مگر حکومت قرضوں پر مزید انحصار نہیں کرے گی بلکہ ملکی وسائل کو معاشی ترقی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ہرگز نہیں بڑھایا جائے گا عوام کو مہنگائی کے حوالے سے مزید ریلیف فراہم کرنا حکومت کی کلیدی ترجیح وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عام آدمی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اصلاحات متعارف کروائیں پنجاب کے بجٹ کو بھی حتمی منظوری کے بعد فوری نافذ کیا جائے گا جس سے صو بائی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا، موجودہ حکومت عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے حکومتی اقدامات سے عوام کو مہنگائی کے حوالے سے ریلیف ملا ہے اورمعاشی و تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے بے روزگاری میں بھی واضح کمی آئی ہے جلد تمام معاشی مسائل ختم اور عوام خوشحالی ہوگی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات