Live Updates

پیپلز لیبر بیورو حیدرآباد کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ٹائون آفس میاں سرفراز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) پیپلز لیبر بیورو حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد قمبرانی کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ٹائون آفس میاں سرفراز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد اعظم راجپوت، ڈویژنل صدر خالد قمبرانی, علی اکبر بروہی، غلام حسین مغل، مقبول میمن، ملازم حسین خاص خیلی، آغا گوہر علی، عبدالرحمن انصاری، علی شیر چنہ، دلشاد بلیدی، رزاق سموں اور عبدالکریم قریشی نے دیگر رہنماوں و کارکنوں کے ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹری سندھ سید فیاض علی شاہ نے محترمہ شہید کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد، غریب عوام سے محبت اور ملکی دفاع کو مضبوط کرنے والی پالیسیوں پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے یوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ ''آپریشن بنیان مرصوص'' کے دوران ملک پاکستان کی میزائل ٹیکناکوجی کے کارناموں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، یہ میزائل ٹیکنالوجی جس کو محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں کوریا سے حاصل کر کے ملکی دفاع کو مضبوط تر بنا دیا تھا، آج اس میزائل ٹیکناکوجی نے ملک پاکستان کو انڈیا جیسے بڑے ملک کے سامنے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، پیپلز پارٹی ہر وقت ملکی دفاع کے لئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس واضع مثال ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ دنوں میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات