اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

89 سے اب تک 23 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہو چکی ، رپورٹ

پیر 23 جون 2025 21:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے جنوری 1989سے اب تک 22ہزار983خواتین کوبیوہ کیا اور ان کے شوہروں کو جعلی مقابلوں میں یادوران حراست شہید کیا جبکہ تقریبا 2500خواتین دوران حراست شوہروں کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے نیم بیوائوں کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

ہائیاں گزرنے کے بعد بھی ان کا شوہروں کاکوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔بھارتی فورسز نی2001سے اب تک 688سے زائد خواتین کو براہ راست قتل بھی کیا ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے مقبوضہ خطے کے اعداد و شمار پریشان کن ہیں کیونکہ تقریبا 13فیصد کشمیری خواتین ذہنی امراض کا شکار ہیں اور ذہنی صحت کی ہیلپ لائن پرموصول ہونیوالی کالزتقریبا 70 فیصد خواتین کی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

تنازعہ کشمیر ،جنوبی ایشیا کے خطے میںقابض بھارتی فوجیوں کی بڑی تعدادمیں تعیناتی ، گھروں پرمسلسل چھاپے اور جائیدادوں پر قبضے بڑھتے ہوئے نفسیاتی امراض کی وجوہات ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے جبری گمشدگیوں اور مظالم اور کشمیری خواتین پر ان کے تباہ کن اثرات پر اپنی خاموشی ترک کرے۔

دریں اثناء اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہدکی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔او آئی سی نے استنبول میں اپنے 51ویں اجلاس کے اختتام پر منظور کیے گئے اعلامیے میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارت کے حالیہ بلااشتعال حملوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیاگیا اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت کا فوری نوٹس لیں۔

نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید رہنماء پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کو انصاف کی فراہمی اور مذاکرات سے ہی پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔