Live Updates

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے ایٹمی طاقت بنا: سردار سلیم حیدر خان

ئ*پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کی بات کی ہے، گورنر پنجاب کی گفتگو

پیر 23 جون 2025 22:00

)لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے ایٹمی طاقت بنا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے کے لئے اہم سفارتی کوششیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کے علاقے غریبوال کے علاقے ڈھلیان ڈھوک ملکہ میں شہید بینظیر کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کی بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست میں انٹری غریبوں کا ساتھ دینے کی خواہش سے ہوئی اور وہ خاص طور پر مشکل وقت میں ان کے ساتھ اپنے عزم پر ثابت قدم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈھوک ملکہ غریبوال کے عوام کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کی فراہمی نے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار جب فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھارت کے سامنے کھڑے ہوئے تو پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اگر کوئی ایسا جرأت مند لیڈر ہو جس نے بھارت جا کر مودی کو گجرات کا قصائی کہا ہو۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔ گورنر پنجاب نے صدر آصف علی زرداری کی چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی دور اندیشی سے وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات