اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، ہم سب مل کر قوم کو ان مشکلات سے نکالیں گے، وزیراعظم

میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا، پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، شہباز شریف کی وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 27 جون 2025 16:35

اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، ہم سب مل کر قوم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، ہم سب مل کر قوم کو ان مشکلات سے نکالیں گے،ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیاجس میں چیئرمین سینیٹ، کابینہ اراکین اورحکومتی اراکین شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی جس میں بجٹ منظوری پر اظہار تشکر کیا گیا۔ ملاقات میں بجٹ، قومی سلامتی، سفارتی کامیابیوں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔

افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ پاکستان کی فتح سے اقوام عالم میں ملکی وقار بلند ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ان کے مطابق وفد نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور بھارت کے عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے معیشت کو استحکام دینے کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔قوم کو مل کر ہی مشکلات سے نکالیں گے۔گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں شاندار کامیابی پر اراکین کو مبارکباد دیتاہوں۔پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور انداز میں ارض وطن کا دفاع کیا۔

فیصلہ کیاتھاجارحیت نہیں کریں گے۔جارحیت مسلط ہوئی توبھرپورجواب دیں گے،پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔ افواج پاکستان پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملکی فتح سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا، جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا۔ اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل،ایران تنازعے کا حل خطے میں پائیدار امن کے دروازے کھولے گا۔