Live Updates

جنگ کے دوران بھارت نے شفافیت کی بجائے جھوٹ کا سہارا لیا‘ بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 27 جون 2025 21:00

جنگ کے دوران بھارت نے شفافیت کی بجائے جھوٹ کا سہارا لیا‘ بلاول بھٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بھارت نے شفافیت کی بجائے جھوٹ کا سہارا لیا‘پہلی بار ہوا کہ ہمسائیہ ملک میڈیا کیساتھ جھوٹ بولتا رہا اور دوست ممالک کو بھی جھوٹ بتاتا رہا ‘پاکستان کو جنگ میں ایک تاریخی فتح حاصل ہوئی اور سفارتی محاذ پر بھی ہم کامیاب ہوئے۔

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی فتح کو میں تین حصوں کو بانٹتا ہوں فوج اور ائر فورس کی وکٹری اپنی جگہ پر ہے اور یہ تاریخ میں یاد رہے گی سفارتی سطح پر جس انداز میں آپ کے ڈپلومیٹس اور دفتر خارجہ سے سنبھالا وہ بھی تاریخی کردار تھا تیسرا سفارتی سطح پر ہم گئے اور اس میں کامیاب رہیاور سب سے اہم بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان فاتح رہا جنگ کے دوران جس طرح میڈیا اور سوشل میڈیا کا مورچہ سنبھالا اس پر بھی فخر ہے جرنلسٹس کا ہتھیار قلم اور سیاستدان کا ہتھیار اس کی زبان ہوتا ہے پاکستان کے میڈیا نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخی رہا بین الاقوامی سطح پر 5 روزہ جنگ کے دوران جو کردار پاکستانی میڈیا کا رہا وہ انتہائی کریڈیبل تھا دنیا دیکھ رہا تھا کہ پاکستان کا میڈیا کیسے رپورٹنگ کررہا ہے اور بھارتی میڈیا کیا دکھا رہا ہے دنیا نے پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کو درست قرار دیا پاکستانی میڈیا کمیونٹی اور صحافیوں نے واضح طور جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین، شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے میدان میں واضح کردیا کہ وہ بھارت سے پیچھے نہیں بلکہ اس نے انڈیا کو شکست دی اس جنگ میں شفاف انداز میں پاکستان نے اپنی کریڈیبلٹی حاصل کی کیونکہ سچ کیساتھ تھے بھارت کا سفارتی مشن اور میڈیا جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا تھا وزیراعظم میاں شہباز نے ایک بہترین فیصلہ کیا اگر وہ بروقت نہ لیتے تو شاید بھارت اپنا بیانیہ بنانے میں کامیاب ہوتا وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم پہلگام کی بین الاقوامی تحقیق کیلئے تیار ہیں، جو بروقت اور جرت مند اقدام تھا وزیراعظم کے اس فیصلے کی وجہ سے ہم نے اپنی کریڈیبلٹی بنائی پہلی بار ہوا کہ ہمسائیہ ملک میڈیا کیساتھ جھوٹ بولتا رہا اور دوست ممالک کو بھی جھوٹ بتاتا رہا جنگ کے دوران بھارت نے شفافیت کی بجائے جھوٹ کا سہارا لیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات