Live Updates

کشمیری قوم پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں،ظاہر لطیف سلہریا

اتوار 29 جون 2025 14:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ظاہر لطیف سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کی جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری قوم پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو نے جس اعلی انداز سیسفارتی محاذ سنبھالا ہے وہ قابل تعریف ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو نے بہت جاندار طریقے سے عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا،کشمیر کے حوالے سے بھٹو شہید بینظیر شہید کا ایک واضح اور ٹھوس موقف رہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، پیپلز پارٹی ملک کا مستقبل ہے، پاکستان میں آئین سے لے کر اسلامی سربراہی کانفرنس سٹیل مل۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کے کر آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز یونیورسٹیوں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر یہ سب پیپلز پارٹی کے کام ہیں، صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو تمام تر اختیارات دلائے،جمہوریت کی مضبوطی کیلیے پی پی پی نے روزاول سے اپنا مضبوط کردار اداکیا ہے،پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر پاک فوج اور پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم سب کومل کر پاکستان کی مضبوطی کیلیے کام کررہیہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کاز کیلیے رکھی گئی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نظیر بھٹو بلاول بھٹو نے بہت جراتمندانہ کردار ادا کیا ہے، پاک بھارت جنگ میںجہاں پاک فوج کا بہت جاندار رول رہا ہیاور بہت بہادری جرات و دلیری سے دشمن کوشکست دی ہے وہاں میڈیا نے بہت بھرپور جنگ لڑی ہے جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات