
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 4 جولائی 2025 20:18

(جاری ہے)
چیف شماریات نے سندھ میں ہائی وے کی بندش کو فوڈ سپلائی متاثر ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل پی جی، کیلے، سرسوں کا تیل، چنے اور مونگ کی دال کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چینی کی قیمت تقریباً تمام شہروں میں 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی پیداوار میں ایک ملین ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سال 2025ء میں مجموعی پیداوار 5.8 ملین ٹن رہی۔ وزارت خوراک نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پرائس سکور کارڈ کے استعمال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ احسن اقبال نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کی جانب سے 114 مرتبہ پرائس سکور کارڈ لاگ ان کرنے پر تعریف کی جبکہ سندھ کے چیف سیکرٹری نے صرف 10 بار، پنجاب کے چیف سیکرٹری نے 6 بار اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے صفر بار لاگ ان کیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے 27 بار، کراچی نے 6 بار اور کوئٹہ نے 4 بار سکور کارڈ چیک کیا۔وفاقی وزیر نے اظہار افسوس کیا کہ صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے دستیاب ڈیجیٹل نظام سے موثر استفادہ نہیں کر رہیں۔ انہوں نے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کو ہدایت کی کہ ہر ماہ چیف سیکرٹریز کو پرائس سکور کارڈ پر لاگ ان کی رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔احسن اقبال نے ہدایت کی کہ اگلے رمضان کے لیے اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور ڈیمانڈ کا منصوبہ ابھی سے مرتب کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا باقامعدگی سے موازنہ کر کے فوری کارروائی کریں اور صوبائی حکومتیں ان کی نگرانی کا موثر قائم کریں۔
مزید اہم خبریں
-
انسانی حقوق دفتر: وینزویلا کی مچاڈو کو امن کا نوبیل انعام ملنے پر مبارکباد
-
ذہنی صحت: یورپ کے ہر دسویں ڈاکٹر یا نرس کو خودکشی کا خیال، ڈبلیو ایچ او
-
غزہ جنگ بندی: مصائب زدہ لوگوں کی امید حقیقت میں بدلنے کی ضرورت، یو این
-
یوکرین: جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، یو این مشن
-
اسرائیل دراندازی اور دھمکی آمیز رویہ ترک کرے، یونیفیل
-
امریکہ اور وینزویلا خطے میں امن و سلامتی کے لیے کشیدگی کم کریں، یو این
-
دہشت گردوں کی آباد کاری موجودہ دور میں ہوئی
-
اکتوبر 2021 میں مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کو عمران خان نے مسترد کر دیا تھا
-
اسلام آباد پر کسی جتھے کو چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
پاک فوج میں خوداحتسابی کا عمل بہت مربوط نظام ہے،جن کا ٹرائل ہورہا وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں
-
حکومت پنجاب نے موسم اور سموگ کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کا آغاز کردیا
-
ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.