
عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، پرویزاحمدشاہ
شہید کشمیری رہنما برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی،جنرل سیکرٹری کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر
جمعہ 4 جولائی 2025 20:00
(جاری ہے)
مسلم فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر نسیم فیروز ۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر و اقلیتی رہنما ڈاکٹر جے پال ۔
مرکزی مسلم لیگ کے رہنما احمد ندیم ۔شیخ عبدالماجد موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد بھارتی فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کو طویل عرصے سے نفسیاتی جنگ کے گھنانے آلات کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ان جھوٹیفلیگ آپریشنز کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحریک آزادی کوختم کرنے اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے تیار کیا اور انجام دیاہے۔ ان سازشوں میں مودی حکومت ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 مئی 2025 کو پہلگام کی خوبصورت وادی بسرین میں ایک واقعہ سامنے آیا۔جہاں 27 معصوم سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، المناک طور پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جسے بھارت نے عجلت میں دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ پھر بعد میں معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن کیا گیا تھا۔ جسے خود بھارتی ایجنسیوں نے ترتیب دیا تھا۔ اس ظلم کے پیچھے بہت سے محرکات تھے۔جن میں عالمی سفارتی حلقوں میں پاکستان کو بدنام کرنا کشمیری عوام کی مقامی اور قانونی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا۔ہندوستانی انتخابات سے پہلے ملکی سیاسی ماحول میں ہیرا پھیری کرنا۔ انتہائی متنازعہ وقف بورڈ بل سے توجہ ہٹانے کے لیے۔ پاکستان کو عالمی سطح طور پر تنہا کرنا اور مستقبل کی دشمنیوں کا جواز پیش کرنا شامل تھے ۔پہلگام واقعہ اس وقت بھارت نے مرتب کیا۔جب امریکی نائب صدر بھارت کے دورے تھے۔اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان آپریشن سندھورشروع کیا۔پاکستان کی سویلین آبادی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔پاکستان نے اس حملے کے جواب میں بھارت کے خلاف تاریخی آپریشن بنیان المرصوص شروع کیا اور بھارت کو عبرتناک شکست دی۔پاکستان نے موثر طریقے سے عالمی سطح سفارت کاری کی اور بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کیا۔ پاکستان نے بھارت کو باوقار اور پرعزم انداز میں دفاعی اور سفارتی سطح پر ایک مناسب اور درست جواب دیا، جس نے نہ صرف ہندوستان کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک طاقتور پیغام بھیجاآپ اکیلے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کے عوام اور اس کی بہادر مسلح افواج کو دلی تحسین اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جنہوں نے جنگجوئی کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑے ہو کر نہ صرف قومی وقار کو بحال کیا بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام میں امید بھی بحال کی۔انہوں نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کو تحریک آزادی کے نوجوان، بہادر اور بصیرت رکھنے والے رہنما برہان مظفر وانی کو بھارتی قابض افواج نے شہید کر دیا تھا۔ ان کی شہادت نے جدوجہد کو خاموش نہیں کیا بلکہ سلگایا ہے۔ پلوامہ کی پہاڑیوں سے لے کر سری نگر کی گلیوں تک برہان وانی دفاع، وقار اور اٹوٹ جذبے کی علامت بن گیاہے۔ ہندوستانی ریاست نے اس کے بعد سے اس کا نام تاریخ سے مٹانے، اس کی میراث کو ناپاک کرنے اور اس مٹی کے بیٹے کی یاد کو کچلنے کی بھرپور کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا ہے ۔ ان کی عظیم قربانی کے اعزاز میں اور کشمیری عوام کی مسلسل لچک کے اعتراف میں کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر بنیان المرصوص عوامی ریلی نکالے گی۔جو 8 کو شام 4:00 بجے کراچی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک منعقدہوگی۔ یہ ریلی شہید برہان وانی کی وراثت کی یاد دلائے گی اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، جنہوں نے بھارت کے تسلط کا بھرم توڑ دیا اور نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام میں مزاحمت کا جذبہ بیدار کیاہے۔پریس کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے اس ریلی کی حمایت کا اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.