کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت برہانی وانی کی برسی کے موقع پر بنیان مرصوص ریلی نکالی گئی

ریلی میں شریک قائدین نے دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں،مقررین کا خطاب

بدھ 9 جولائی 2025 03:10

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت منگل کو شہید کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی 9 برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بنیان مرصوص ریلی آرٹس کونسل آف پاکستان سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ۔ریلی میں کشمیری ۔سیاسی ۔مذہبی جماعتوں ۔سول سوسائٹی ۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں کے شرکا نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے ۔شرکا نیپاکستان زندہ آباد فلگ شگاف نعرے لگائے ۔ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی ۔ریلی میں حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید پرویز شاہ ۔سید یوسف نسیم ۔راجہ شاہین۔

(جاری ہے)

عبدالماجد شیخ۔پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ۔

ایم کیوایم پاکستان کے ایم پی اے طحہ احمد خان ۔جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز ۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنما فیصل ندیم ا۔مسلم لیگ فنکشنل کے ارشد بلوچ ور دیگر شریک ہوئے ۔ریلی میں شریک رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کشمیری رہنما برہان وانی کا تحریک آزادی کشمیر کی پرامن جدوجہد کا مشن جاری رہے گا۔ان رہنمائوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پوری افواج کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوصہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ان رہنمائوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا کہ ریلی میں شریک قائدین نے دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے واضح طور پر قائداعظم کا یہ پیغام دہرایا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں کشمیریوں کیلئے اگر مزید 10جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے۔ ہم اس بیان کی تائید کرتے ہیں۔جنگیں عددی برتری کے ساتھ نہیں جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑی جاتی ہیں ۔کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہیبلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

کشمیریوں کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ پاکستان یا ہندوستان جس سے چاہیں ملیں۔ دنیا کے سامنے بھارت کا ایک دہشت ملک کا چہرہ سامنے آچکا ہے۔بھارت دھشت گردی میں ملوث ملک ہے۔بھارت کشمیر میں اپنے ٹاوٹس کے ذریعے بدامنی پھیلا رہا ہے۔ریلی میں سیاسی ومزہبی جماعتوں، ہندو سکھ اور عیسائی برادری کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ آپ کی شرکت سے دنیا کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے مثبت پیغام دیا ۔

عالمی برادری بھارت کے مظالم کو روکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکریٹری جنرل پرویز شاہ نے کہا کہ ہم برہان وانی کا مشن جاری رکھیں گے ۔ حریت کانفرنس کے رہنما یوسف نسیم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا جھوٹا واقعہ رچا کر پاکستان پر حملے کی کوشش کی ۔بھارت کے حملے کے خلاف ہماری پاکستان فوج بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔عالمی برادری کو پیغام ہے کہ دشمن کے سامنے پوری قوم متحد ہے ۔

پاک فوج نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملایا۔وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی کے تسلط سے آزاد ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی آزادی کی سانس لیں گے۔انہوں نے شہدا گارگل سمیت تمام شہدا کشمیر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی طلحہ احمد نے کہا کہ آج سب لوگ ایک نعرے اور جذبے کے ساتھ موجود ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔

کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہمیں یہ مرتے دم تک ثابت کرنا ہے ۔پاکستان میں رہنے والا ایک ایک شخص کشمیری بھائیوں کی جدو جہد میں شامل ہے ۔دشمن دیکھ لے کہ تم افواج کا مقابلہ چھوٹو تم اس قوم کے جذبے کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انکے حکمت عملی سے بھارت کو شکست فاش ہوئی۔پوری پاکستانی قوم اور بچہ بچہ اپنی افواج کے ساتھ ہے۔

پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، جب فوج اور عوام ایک ہوتی ہے تو فوج 20گنا زیادہ طاقتور ہوجاتی ہے۔پاک فوج نے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو شکست دیکر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیاہے۔پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور کشمیر آزاد ہوگا۔ جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز نے کہا کہ برہان وانی جدوجہد اور آزادی کی علامت ہے۔

برہان وانی کا پیغام ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے۔برہان وانی ایک تحریک، ایک عہد ایک تاریخ اور مزاحمت کا نام ہے جس نے شہادت کی راہ کو چناکشمیر آزاد ہو کر رہے گا اور کشمیر بنے کا پاکستان۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنما فیصل ندیم نے کہا کہ اس مملکت خداد کے لوگوں نے ثابت کیا کہ کشمیر ہماری رگوں میں موجود ہے ۔مودی بدمعاش یاد رکھے اسکا وقت قریب ہے ۔بنیان المرصوص میں ہندوستان کو بہت ضرب لگی ہے ۔اسکے باوجود اگر وہ اب دوبارہ حرکت کرے گا تو اس بار رکیں گے نہیں پورا کا پورا مقبوضہ کشمیر پاکستان کے اندر ہوگا ۔مقبوضہ کشمیر کی ایک ایک انچ کی آزادی تک یہ قافلہ ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا ۔برہان وانی ہمارا ہیرو ہے۔