Live Updates

#بلوچستان میں سلگتے عوامی مسائل مشکلات پریشانیوں لاقانوبیت جبروظلم سے حکومت عدالت ومیڈیااورقومی جماعتوں نے آنکھیں بندکیے ہیں ، مولانا ہدایت الرحمن

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سلگتے عوامی مسائل مشکلات پریشانیوں لاقانوبیت جبروظلم سے حکومت عدالت ومیڈیااورقومی جماعتوں نے آنکھیں بندکیے ہیں اسٹبلشمنٹ واسلام آباد کے حکمرانوں کابلوچستان کے وسائل سے محبت عواام سے نفرت ہے۔

ان زیادتیوں لاقانونیت کے خلاف عوامی مسائل کے حل حقوق کیحصول کیلئی25جولائی اسلام آباد روانہ ہوں گے۔امرائے اضلاع تیاریوں میں تیزی لے آئیں یہ عوامی لانگ مارچ تاریخی وانقلابی ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبہ بھرکے امرائے اضلاع کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاورکشاپ سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیراسامہ رضی صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑنائب امیرڈاکٹرعطا الرحمان ودیگرذمہ داران نے بھی خطاب امرائے اضلاع نے تنظیمی واسلام آبادلانگ مارچ تیاریوں کی رپورٹ پیش کیااورامیرصوبہ سے پارلیمانی سیاست جماعت اسلامی کی جدوجہدلانگ مارچ ودیگرتنظیمی علاقائی امورکے حوالے سے سوالات کیے۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب امیراسامہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے پیپلزمسلم لیگ ودیگرنااہل موروثی کرپٹ پارٹیوں کوہمیشہ کیلئے مستردکردیاتھا لیکن قابض قوتوں نے بدترین دھاندلی کرکے فارم47کے ذریعے نااہل مردم بیزار,اشاروں پرچلنے والوں کومسلط کیاگیا۔فارم45کے حقیقی نمائندوں کوموقع دیاجائے جماعت اسلامی کی عوامی جمہوری مذاہمتی جدوجہدجاری رہے گی۔

ملک کے اقتداراعلی عوام کے پاس ہوناچاہیے بلوچستان کے عوام کوحقوق دینے کے بجائے انہیں غدارتصورکرناغلط اورتباہ کن پالیسی ہیں لاپتہ افراد,بارڈربندش, پارلیمانی جدوجہدپرپابندی, سوشل میڈیاکے ذریعے عوام کی زبان بندی غلط غیرآئینی عوام دشمن اقدامات ہیں ان غلط اقدامات کی وجہ سے بلوچستان کے عوام غم وغصے میں ہیں۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کیساتھ ہیں ظلم وجبرکانظام ختم عوامی جمہوری حقوق کی راہ ہموارہوگی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان نے مزیدکہاکہ25جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بلوچستان کے حقوق کے لیے،بارڈرز بندش،سیکورٹی فورسز,ایف سی کی دہشت گردی،اغوا کاری،جبری گمشدگیوں،منشیات وٹرالرمافیاز،سیاست میں فوجی مداخلت،تعلیمی بجٹ میں کمی،سی پیک میں بلوچستان کو حصہ نہ دینے کے، افغان بھائیوں کا جبری بے دخلی، ایرانی تیل تجارت پر پابندی کے خلاف اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے امرائے اضلاع 25مارچ کوروانگی ولانگ مارچ کی کامیابی کیلئے دن رات کام کریں لانگ مارچ میں ہرطبقہ فکربلخصوص نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی جائے اسلام آباد کے حکمران ہمیں بھوکامارناچاہتے ہیں اسی لیے بلاوجہ بارڈرزبندکرکے تیس لاکھ مزیدلوگوں کوبے روزگارکردیاہے جس کی وجہ بلوچستان کے حالات مزیدخراب ہوگیے ہیں اسلام آباد کے حکمرانوں نے بلوچستان کے وسائل کولوٹ لیاہے چیک پوسٹوں وبارڈرزکورشوت ولوٹ مارکابازارگرم ہیں عوام کی زبان بندی اغواوغائب کرنالاشیں پھینکناناانصافی حق وسچ آئینی مذاہمت وجمہوری احتجاج کوپابندسلاسل کرناآمریت دہشت گردی اوربدترین ناقابل معافی جرم ہیں۔

جماعت اسلامی 25جولائی کواسلام آبادکی طرف عوام حقوق کیلئے پرامن مزاہمتی احتجاجی لانگ مارچ عوام کے دلوں کی آوازاورمسائل کے حل کاراستہ ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات