
سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کےلئے محرم کی شرط ختم کردی حج اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیاجائے گا. سردار یوسف
نئی حج پالیسی بنائی جارہی ہے، اراکین کمیٹی اس کیلئے تجاویز دے سکتے ہیں،2025 کا حج کامیاب رہا، سعودی حکومت نے ہمیں ایکسیلنس ایوارڈ دیا، بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو نہیں لے کر گئی. وفاقی وزیر مذہبی امور کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
میاں محمد ندیم
پیر 14 جولائی 2025
15:50

(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین عامر ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کمیٹی کو بریفنگ دی سردار یوسف نے بتایا کہ 2025 کا حج کامیاب رہا، سعودی حکومت نے ہمیں ایکسیلنس ایوارڈ دیا، پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ایوارڈ ملا اور حاجیوں کی طرف سے بڑا اچھا فیڈبیک آیا ہے، ہماری ٹاسک فورس نے حاجیوں کیلئے بڑے اچھے انتظامات کیے ہیں، کسی حاجی کو وہاں پر کوئی شکایت ہوئی تو اسے وہیں پر حل کیا گیا، پہلی مرتبہ ہم نے اپنے حاجیوں کیلئے شعائر میں ائیر کنڈیشنڈ سہولیات کا انتظام کیا عرفات میں بھی ائیر کنڈیشنڈ خیموں کا اہتمام کیا گیاہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شعائر میں حاجیوں کو بڑی اچھی سہولیات ملیں.
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سعودی تعلیمات کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات کیے جائیں، نئی حج پالیسی بنائی جارہی ہے، اراکین کمیٹی اس کیلئے تجاویز دے سکتے ہیں چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاشبہ اس دفعہ جو ہمارا حج تھا اس کے مثالی انتظامات تھے، حج کے اچھے انتظامات پر وزیر مذہبی امور اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں حج 2026 کے انتظامات بھی بہترین ہوں. وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 67 ہزار پرائیویٹ حاجی رہ گئے تھے، اس کے بعد 10ہزار کی ہمیں مزید اجازت ملی، 63 ہزار حاجی اس مرتبہ حج کرنے سے رہ گئے تھے چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ منی، عرفات، مزدلفہ میں سے رہائش کے معیار کا کچھ بتاسکتے ہیں؟ اس پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ سہولیات کراچی اور اسلام آباد کیلئے تھیں، سعودی حکومت کی جانب امیگریشن کیلئے 50، 50 افراد پر مشتمل عملہ فراہم کیا گیا تھا، آئندہ حج کے موقع پر لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی روڈ ٹو مکہ سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی حکومت نے 12 ذی الحج کو اپنی حج پالیسی جاری کردی ہے ہماری کوشش ہے آئندہ سال حج مزید بہتر ہو. انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ورلڈ کلاس سہولیات پر مشتمل حج پالیسی بنائی ہے رکن کمیٹی آسیہ تنولی نے کہا کہ اس مرتبہ حج بڑی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے، ہر حاجی کہہ رہا ہے اس سال بڑا بہترین حج ہوا ہے، حج کی رجسٹریشن ابھی سے شروع ہوچکی ہے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس دفعہ حاجیوں کو تمام سہولیات دی گئیں، حتی کہ آئسکریم بھی دی گئی، ابھی تک حج کے لیے 4لاکھ 55 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا دی ہے، پہلے ہمارا حج کا کوٹا 1لاکھ 89ہزار مگر آئندہ سال 2لاکھ 55ہزار حاجیوں کا کوٹا مل سکتا ہے، ہم نے اس کے لیے درخواست کردی ہے رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ جو حاجی اس سال حج سے رہ گئے ہیں کیا ان کو آئندہ سال ترجیحح ملے گی؟ پچھلے سال رہ جانے والے حاجیوں کے پیسے کب تک واپس کیے جائیں گے؟ . ایک رکن نے پوچھا کہ کیا بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو لے کر گئی ہے؟وزیر مذہبی امور نے سوالات پر کہا کہ بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو نہیں لے کر گئی، 365 ملین سعودی ریال سعودی عرب میں جمع ہیں ہم نے کہا تھا جو چاہے پیسے واپس لے سکتا ہے پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا تھا کہ ان حاجیوں کے پیسے وہاں پر رہنے دئیے جائیں وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جنہوں نے اس سال پیسے جمع کرائے ان کو ترجیح دی جائے گی . چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ بغیر محرم کے خواتین کے حج کے لیے کوئی تجویز زیر غور ہے؟سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی ہے انہوں نے کہا کہ اس سال بھی حج کے اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیا جائے گا.مزید اہم خبریں
-
اگر دنیا پر عورتیں حکمران ہوتیں؟
-
عمران خان نے قید میں 700 دن کاٹے، جس انداز میں جیل گزاری وہ قابل تعریف ہے، ناصر حسین شاہ
-
عراق اور ایران جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں، سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کو مزید سہولت ملے گی، کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا خطاب
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
-
آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے، بھارتی وزیردفاع کا دعویٰ
-
عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کا دعویٰ، عدالت کا وزیراعظم کو18جولائی کو ویڈیولنک پرجرح کیلئے پیش ہونے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری کا سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیرحسین دھوکی کو برسی کے موقع پرخراجِ عقیدت
-
اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ،راولپنڈی ہسپتال کی اپگریڈیشن کی جارہی ہے، محمد حنیف عباسی
-
وفاقی وزیر جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم
-
قومی زبان میں ٹیکس گوشوارے خوش آئند ہے ،انہیں بھرنے میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کریں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.