مسلم کانفرنس نے 1947میں قرارداد الحاق پاکستان پاس کر کے کشمیریوں کے محفوظ مستقبل کا تعین کیا ،سردار عتیق احمد خان
قرارداد الحاق پاکستان ایک تاریخ دستاویز ہے جو ریاست جموں وکشمیر میں میگنا کاٹا کی حیثیت رکھتی ہے ،صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس
اتوار 20 جولائی 2025
14:45
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ مسلم کانفرنس نے 1947میں قرارداد الحاق پاکستان پاس کر کے کشمیریوں کے محفوظ مستقبل کا تعین کیا ہندوستان کی پانچ سو باسٹھ ریاستوں میں سے صرف ریاست جموں وکشمیر کے الحاق کا فیصلہ مسلم کانفرنس کی دور اندیش سیاسی قیادت نے کیا۔
قرارداد الحاق پاکستان ایک تاریخ دستاویز ہے جو ریاست جموں وکشمیر میں میگنا کاٹا کی حیثیت رکھتی ہے 1947میں بھی قرار داد پاس ہوتے وقت قائداعظم نے نام سے منسوب کر کے کشمیر کو خود مختار بنانے اور مسلم کانفرنس کے خلاف سازش کا آغاز ہوا جو آج تک جاری ہے۔ آزادکشمیر میں بلوچستان کی طرز پر حالات خراب کیے جا رہے ہیں ایسے فتنے پیدا کیے جا رہے ہیں جن کی کوئی وجہ نہیں کشمیریوں کو دورے ووٹ کا حق پاکستان کے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر آغا جنرل یحییٰ خان نے 1970میں دیا اسمبلی میں مہاجرین نشستیں ختم کرنا کا مطالبہ تحریک آزادی کے خلاف سازش اور قومی مفادات کے خلاف ہے کچھ لوگ دشمند کے ایجنڈا کو آگے بڑھا رہے ہیں آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی فوج نے تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں مسلم کانفرنس کو جنہوں نے توڑا اس کو مضبوط کر کے ہی آزادکشمیر میں نظریاتی فتنہ فساد کو ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام داراالحکومت مظفرٓآباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
اس جلسہ سے شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، سجاد عباسی، سلیم اعوان، تصور موسوی، میمونہ کیانی، شیخ مقصود، یاسر نقوی نے خطاب کیا جبکہ جلسہ میں مسلم کانفرنس کے عہدیداران محترمہ عابدہ قریشی، کونسلر منیب قریشی، پنجاب سرکل لاہور سے اقبال قریشی، راجہ اکرم خان، جانداد عباسی،نسرین اختر راجہ ، نیلم سے ثقلین فدا نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں سردار عتیق احمد خان کو ایک بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ میں لایا گیا ڈھول کی تھاپ پر کارکنان مسلم کانفرنس پاکستان کا قومی پرچم ہاتھوں میں لیے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جب سردار عتیق احمد خان جسلہ گاہ میں پہنچے تو کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل رشک تھا جذباتی انداز میں کارکنان مسلم کانفرن جیوے جیوے مرشد جیوے، مسلم کانفرنس زندہ باد سردار عتیق احمد خان زندہ باد کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا سردار عتیق احمد خان پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔
الحاق پاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ کشمیر میں استصواب رائے ہونا ہے مہاجرین مقیم پاکستان نے استصواب رائے کے حق میں ووٹ ڈالنا ہے گلگت و بلتستان کو صوبہ بنانے کی اس لیے ہم مخالفت کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان صوبہ بن گیا تو استصواب رائے میں ان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ جب کہ ہمارے مقابلہ میں ہندوستان کشمیر میں ہندوو کو آباد کر کے ڈیموگرافی تبدیل کرر ہا ہے سردار عتیق نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے پاس ایک بہترین سفارتی کارڈ ہے کہ کشمیریوں نے اپنی رضا و رغبت کے ساتھ الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا۔
الحاق پاکستان کی تاریخ کو جو لوگ مسخ کرنا چاہتے ہیں داراصل وہ ڈوگرہ کے خیالات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں مسلم کانفرنس کی ریاست جموں وکشمیر میں شہداء 13جولائی یوم شہداء 19جولائی یوم الحاق پاکستان 23اگست یوم نیلا بٹ کی وارث ہے اور پورے جوش و خروش کے ساتھ یہ قومی ایام مناتی ہے سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوم الحاق پاکستان پر انہوں نے ایک واضع اور مثبت پیغام دیا ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی یوم الحاق پاکستان کے موقع پر بیان جاری کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر نے مسلم کانفرنس کو مضبوط کیے بغیر سیاسی فتنوں کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا اس خطہ میں مسلم کانفرنس مضبوط و توانا ہو گی پاکستان کے سیاسی مفادات مضبوط ہوں گے۔
سردارعتیق نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کا وقت ہے وہ وقت قریب آرہا ہے جب دنیا پاکستان کی ہاں میں ہاں ملائے گی اور پاکستان کی نہ میں نہ ملائے گی انہوں نے کہا کہ ایران تنہا ملک تھا لیکن اسرائیل جیسی طاقت کو انہوں نے شکست دے دی ایران کا مقابلہ میں بہت مضبوط ملک ہے سردار عتیق نے کارکنوں پر ذور دیا کہ مسلم کانفرنس کے الحاق پاکستان کے مشن کو آگے بڑھائیں یہ قومی کاز ہے جس کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔