
کراچی کیلئے وفاق سے چالیس ارب روپے حاصل کر لیے جس میں سے بیس ارب ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں،گورنر سندھ کا دعویٰ
کراچی میں ہر شخص لفافہ مانگ رہا ہے، کراچی کو داراللفافہ کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا،ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،کامران ٹیسوری کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے،کراچی کامقدمہ لڑنے کی نہیں ،فیصلے کی ضرورت ہے،کراچی کا مقدمہ تو کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں،ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش سے خطاب
اتوار 3 اگست 2025 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین نے کراچی کے مسائل کو اسمبلیوں میں بھرپور طریقے سے اٹھایا، کے الیکٹرک کے لیے نیپرا کی 50 ارب روپے وصولی کا معاملہ وزیرِ اعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی چیمبر کے مسائل ایم کیو ایم کے بھی ہیں، چیمبر ایم کیو ایم میں ضم ہو جائے، ہمارے سب کے مسائل اور فریاد ایک ہیں، دیگر ملکوں میں تاجروں اور صنعت کاروں کو 200 فیصد مراعات ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا تاجر و صنعت کار بجلی، پانی، گیس اور امن و امان مانگ رہا ہے تو کیا غلط ہی اگر تاجروں اور صنعت کاروں کو سہولت نہیں مل پا رہی تو آپ کو ایم کیو ایم کے اراکین کو مضبوط کرنا ہو گا۔گورنرسندھ نے کہاکہ کراچی کا مقدمہ ایم کیو ایم سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا،صنعتکار بجلی مانگ رہا ہے تو کیا غلط ہے،آج بھی اس شہر کے 80فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔کراچی کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی،پانی اور امن مانگا جارہا ہے تو کیا یہ غلط ہی کراچی کا تاجر اور صنعتکار گیس مانگ رہا ہے تو کیا یہ غلط ہی انہوں نے کہا کہ یہ تو وہ مطالبات ہیں جو آج دنیا کے کئی ممالک اپنے ملک میں صنعت لگانے والوں کو زمین دے کر بلا رہے ہیں، لیکن اگر کراچی ان بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے، تو پھر ان ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آپ کو مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر شخص لفافہ مانگ رہا ہے، کراچی کو داراللفافہ کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ وفاقی حکومت میں ہماری شمولیت ہے،ہمارے پاس 2وزارتیں ہیں،ایم کیو ایم نے وفاق سے کراچی کیلئی40ارب روپے حاصل کر لیے، 20ارب روپے ٹرانسفر ہوگئے ہیں جو کراچی میں خرچ ہوں گے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری صنعتی علاقوں تجارتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کے لیے اراکین سے رابطہ کریں، فاروق ستار نے کے 2 پراجیکٹ کراچی کو دیا، اس منصوبے سے شہر کو 10 کروڑ گیلن پانی ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے کے تھری کے تحت 10 کروڑ گیلن پانی دیا۔کے فور سی26کروڑ گیلن پانی چاہئے تو اگلا میئر کراچی ایم کیو ایم کا منتخب کرنا پڑیگا۔آئیں مل کر کے فور کو آگے بڑھاتے ہیں،ویسے مائی کراچی لیکن پیسہ خرچ کرنے کی بات آئے تو کہتے ہیں وائے کراچی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں، دو وفاقی وزارتیں اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کے پاس ہے، نوجوان مصنوعی ذہانت سیکھیں، مستقبل اسی سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، ان کا حوصلہ بڑھائیں اور کامیابی میں ساتھ دیں، ادارے کی تعلیمی، سماجی، ترقیاتی خدمات لائقِ تحسین ہیں، ہم نہ کسی سے کم ہیں نہ کم تر، وقتِ ضرورت قوم نے دشمن کو شکست دی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کے فور منصوبہ مکمل کرنے کے لیے اگلا میئر ایم کیو ایم کا لانا ہو گا، کراچی کا مقدمہ صرف ایم کیو ایم والے ہی لڑ سکتے ہیں، ایم کیو ایم میں وڈیرانہ اور جاگیردارانہ سوچ نہیں ہے۔گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو ہم نے دھول چٹائی ہے، خطے میں پاکستان کی بالادستی قائم ہوچکی ہے،میں تمام فورسز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں،ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں،بھارت ہماری سالمیت پر ہاتھ اٹھائیگا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی،گورنر ہاس میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
-
موجودہ حکومت میں پانی کے ذخائرنہیں بلکہ پیسا بنانے والے لوگ ہیں
-
دریا کنارے طاقتور شخصیات کی اراضی بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں
-
پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
کاہنہ ،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
-
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی امدادی سرگرمیوں کا اثر کہیں بھی نظر نہیں آرہا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے 3ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان
-
پاکستان میں سیلاب بھارت کی آبی جارحیت ہے، عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے
-
ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
-
لاہور: راوی کنارے قائم شاہدرہ میں کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں سیلاب سے بری طرح متاثر
-
حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 15 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصان کا اندازہ ہے
-
"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.