جشنِ آزادی و معرکہ حق کی 14 روزہ سرکاری تقریبات کے سلسلے میں گورنر سندھ کاآبادہائوس کا دورہ

آج جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے آبا و اجداد کے خون کی مرہون منت ہے، ہماری افواج نے 10مئی کو بھارت کودھول چٹائی ،کامران ٹیسوری

بدھ 6 اگست 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)جشنِ آزادی و معرکہ حق کی 14 روزہ سرکاری تقریبات کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) ہائوس کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے قومی پرچم کشائی کی اور کہا کہ آج جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے آبا و اجداد کے خون کی مرہون منت ہے، ہماری افواج نے 10 مئی کو دشمن بھارت کودھول چٹائی ، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ 14 دن کی جشن آزادی کا مقصد دشمن بھارت کے 14 طبق روشن کرنے ہیں،چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ آزادی پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں قربانیاں دی گئیں۔

اس موقع پر انیس قائمخانی، آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید ،وائس چیئرمین طارق عزیز ،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی اور آباد ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 مئی کو افواجِ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ دشمن کو ایسی شکست دی جو تاریخ میں درج ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ جشنِ آزادی محض خوشی کا دن نہیں بلکہ خود احتسابی، تجدیدِ عہد، اور قومی یکجہتی کے عزم کا دن بھی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ان مقاصد کو یاد رکھیں جن کے لیے پاکستان قائم ہوا تھا، اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو بھی یہی پیغام دیں،گورنر سندھ نے کہا کہ آباد کے چیئرمین گھروں کی تعمیر کرتے ہیں اور پاکستان ا ن کے لیے ایک بڑا گھر ہے،گورنر ہاو س کے دروازے آباد کے تمام ممبران اور بلڈرز کے لیے کھلے ہیں، اور وہ چاہتے ہیں کہ تعمیراتی قوانین کو مل بیٹھ کر بہتر بنایا جائے،ہمیں بلڈنگ رولز میں تبدیلی کے لیے اجتماعی کوشش کرنا ہوگی۔

اگر ہم متحد ہو کر آگے بڑھیں تو 72 صنعتیں آباد سے ج ڑ جائیں گی، اتنا ریونیو آئے گا کہ ایف بی آر بھی چلے گا اور پاکستان بھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف جغرافیائی نہیں، ہمیں معاشی آزادی کی طرف بھی جانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، اور اگر آباد چلتا ہے تو 70 صنعتیں حرکت میں آتی ہیں۔

ایف بی آر کے مختلف نوٹسز اور ٹیکس نظام پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستا ر نے کہاکہ ہم 37-A، 37-B اور 7-E جیسے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہیں۔ گورنر سندھ کی قیادت میں ہم مسائل حل کریں گے۔ اس موقع پرباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ آج ہم آزادی کا دن جوش و خروش سے منا رہے ہیں، مگر یہ دن ا ن لاکھوں قربانیوں کو خراج ہے جنھوں نے ہمیں یہ ملک دیا۔

چییرمین آباد حسن بخشی نے موجودہ کاروباری حالات کو "جہاد" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد ٹیکس اور ایف بی آر کے بدلتے قوانین کاروبار کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ انھوں نے آرمی چیف کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہ کہ آرمی چیف مثبت سوچ رکھتے ہیں اور معیشت کی ترقی چاہتے ہیںانھوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کی بنیاد "ڈیجیٹلائزیشن" ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے تمام اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔