Live Updates

خیبرپختونخوا اسمبلی ،صوبے میںامن وآما ن کی صورتحال پر بحث

ْدہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام کیساتھ مشاورت ناگزیر ہے ڈرون حملوں سے امن قائم نہیں ہوسکتا

جمعرات 7 اگست 2025 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس جمعرات کے روزڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیرصدارت منعقدہوا تلاوت کلام پاک کے بعد امن وامان پرجاری بحث کاآغازکرتے ہوئے صوبائی وزیرڈاکٹرامجد علی نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کامسئلہ بناہوا ہے قبائلی اضلاع میں حالات ابترہیں مرجڈایریامیں جس طرح شہادتیں ہورہی ہیں قابل افسوس ہے ماضی میں افغانستان میں روس کیخلاف لڑنے والوں کو مجاہدین قرار دیاگیاجنگ کے خاتمے پر یہ لوگ پاکستان آئے جنہیں ہم خوارج کہہ رہے ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام کیساتھ مشاورت ناگزیر ہے ڈرون حملوں سے امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

ایکشن ان ایڈ سول پاورآرڈیننس ہی فسادکی جڑ ہے اسے ریورس کرناچاہئے بصورت دیگر امن وامان کی صورتحال مزید بگاڑکی طرف جائے گی کیونکہ طاقت کے زور پر کبھی امن نہیں آسکتا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے اورنگزیب خان نے کہاکہ 2006سی2014تک سابقہ فاٹانے بہت زیادہ نقصان اٹھایا باجوڑسے لیکر اورکزئی تک خطہ دہشتگردی کاشکار ہے قبائلی عوام امن پسند لوگ ہیں قبائلیوں کیساتھ جووعدے ہوئے وہ پورے نہیں کئے جارہے 2014ء کے بعد آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد انضمام کی شکل میں نیاعذاب نازل ہوا قبائلی علاقوں کے ساتھ مزیدمذاق برداشت نہیں کرینگے قبائلی عوام تحفظات رکھتے ہیں عوام اورکے مابین فاصلے بڑھ رہے ہیں مذاکرات کیساتھ افغانستان کیساتھ بات چیت ہونی چاہئے جب تک افغانستان میں امن نہیں آئے گاپاکستان پرامن نہیں ہوسکتا مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں سابقہ فاٹابشمول پورے ملک میں امن قائم ہوگا قبائلی عوام پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے امن قائم کرینگے۔

جے یوآئی کی ایمن جلیل نے کہاکہ صوبہ میں امن کامطالبہ ہر شخص کاہے لیکن اس ایوان میں امن کی بجائے جلسوں کی مہم اورالزام تراشی کی گونج اٹھتی ہے ا فلسطین وکشمیرکے معاملے پرتودرکنااس ایوان سے صوبے کے عوام اورامن کیلئے ہم ایک پیج پر نہیں حکومت کی طرف سے کوئی روڈمیپ نہیں یہاں مخصوص نشستوں پر آنیوالی خواتین کی تضحیک کی جاتی ہے تنقیدکے نام پربے عزتی ناقابل قبول ہے سیاست کی بجائے صوبے کے بارے میں سوچاجائے۔

معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کہاکہ جوظلم وبربریت پی ٹی آئی دیکھ رہی ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاگیاپانچ اگست کو ہماری ماؤں اوربہنوں کو سڑکوں پرگھسیٹاگیاظلم کا دوربھی ختم ہوجائے گا عمران خان جس طرح فسطائیت کیخلاف نکلے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جعلی طریقے سے حکومتی جماعت کو صرف سترہ سیٹیں ملی تھیں مخصوص نشستیں ہم سے چھینی گئیں صرف ایک شخص کیلئے ملک میں جمہوریت کو بے توقیرکیاگیاملک میں جورہاہے وہ سقوط ڈھاکہ کی یاد تازہ کررہاہے اس جبرسے نجات تب ممکن ہے جب یہ قوم یکجاہوکراکٹھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملٹری آپریشن اور ڈرون حملوں کیخلاف ہے ہماری حکومت کی بدنامی کیلئے صوبہ میں حالات خودساختہ خراب کئے جارہے ہیں ،آپریشنزکے باوجود دہشتگردی کیوں ختم نہیں ہورہی یہ انٹیلی جنس فیلئرہے۔عبیدالرحمن نے کہاکہ امن وامان کی بحالی جس کی ذمہ داری ہے ان کی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ باقی ممالک کی سرحدات ہونے کے باوجودخوارج پاکستان ہی کیوں داخل ہوتے ہیں راصرف کے پی میں ہی کیوں کارروائی کرتاہی ان سوالات کے جوابات دیئے جائیں۔

انہوں نے کہاتمام مسائل کاحل اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے پاس ہے۔جے یوآئی کی ایم پی اے عاصمہ عالم نے کہاکہ آپریشن کی وجہ سے عورتیں بیوااوربچے یتیم ہورہے ہیں اس مسئلے کاحتمی حل نہیں نکل رہا ،وزیراعلیٰ بیان دیتے ہیں کہ آپریشن نہیں ہوگااگلے روزباجوڑمیں آپریشن شروع ہوجاتاہے ، وزیراعلیٰ کے آبائی علاقہ ڈیرہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی ہورہی ہے قتل عام ہورہاہے پولیس اہلکارشہیدہورہے ہیں اسکاذمہ دارکون ہی اے این پی رکن نثارباز نے کہاکہ سیاست سے بالاترہوکر قومی ایشوپرسنجیدگی سے غورکی ضرورت ہے بدامنی ریاست کی غلط پالیسیوں کاثمر ہے ہماری13سوکارکن اورقائدین شہید ہوچکے ہیں فیصلہ ہواتھاکہ ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی لیکن اس پرعملدرآمد اب تک نہیں ہوا تین ہفتوں سے زائدگزرگئے لیکن مولاناخانزیب کے قاتل گرفتارنہ ہوسکے آئی جی اوراے آئی جی سی ٹی ڈی کو طلب کرکے بریفنگ کاکہاجائے،ایکشن ان ایڈسول پاورریگولیشن کی واپسی صوبائی حکومت کے اختیارمیں ہے اس کیلئے حکومت کو صرف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی واپس لیناہوگا، سی ٹی ڈی میں بھرتیوں کی ضرورت ہے تاکہ فوج کا کردارختم ہوسکے۔

سلطان روم نے کہا سوات میں دہشتگردی کی وجہ سے کوئی محفوظ نہیں رہاتھا جگہ جگہ ہروقت دھماکے ہوتے تھے وہ ڈراؤناخواب ابھی تک نہیں بھولے ہیں ،ہم دوبارہ بربریت اوردہشتگردی کوبرداشت کرنے کیلئے تیارنہیں دہشتگردی کے خلاف اورامن کیلئے متحدہوناپڑے گاہمیں بندوق کی بجائے بچوں کوقلم دیناپڑے گااس دوران ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر گیارہ اگست تک ملتوی کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات