5 اگست 2019 کو ہندستان نے آئینی دہشت گردی کی اور پوری وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا،عبدالرشیدترابی

جمعہ 8 اگست 2025 17:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و امور کشمیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ 5 اگست 2019 کو ہندستان نے آئینی دہشت گردی کی،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت آرٹیکل 370 اور A35 کا خاتمہ کر کے ظلم و جبر کا نیا باب رقم کیااور پوری وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔

وہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب،جوائنٹ سیکرٹری محمدمنصف، گورننگ باڈی کے ارکان مونا صدیقی،قاضی یاسر،محمدفاروق،پی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری سمیت صٖحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ70 سال سے زائد عرصے سے کشمیری اپنی جنگ لڑ رہے ہیں،اس عرصے میں کئی موقع ایسے بھی آئے کہ ہم آزادی کے بہت قریب تھے،لیکن عالمی سازشوں اور ہمارے حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے موقعے کھو دیئے۔انہوں نے کہاکہ مشعال ملک بھی یہاں پریس کلب تشریف لائی تھیں،کشمیر کے سادہ مسئلے کو پیچیدہ بنا دیا گیا ہے،ایک سازش کے تحت کانگریس، برطانیہ اور ہری سنگھ کو معاملے میں ڈالا گیا۔

ہندوستان نے 2019 میں اپنا آخری وار کیا، آج بھی کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 34ہماری خواتین تہار جیل میں غداری کے کیس میں بے قصور قید ہیں،حریت قائدین کی صف اول کی قیادت اس وقت جیل میں ہے،۔ کشمیر کے نوجوان اور بزرگ پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس والے ہندوکوسری نگر کا وزیر اعلی بنانا چاہتے تھے، کشمیریووں نے ہندوستان کی یہ سازش ناکام بنا دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ،مسلح افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح اور حکومت پاکستان کے مضبوط بیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط اور توانا ہوگی۔کشمیریوں کو امید ہے کہ پاکستانی حکومت ان کے حق میں موثر آواز بلند کرے گی۔عبدالرشیدترابی نے کہاکہ پاکستان سے ہر اچھی خبر کشمیریووں کے حوصلے بلند کرتی ہے، پاکستان سے آنے والی کوئی بھی بری خبر وہاں لوگوں کے حوصلے پست کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی طاقت کی مضبوطی سے کشمیر کی تحریک آزادی اور مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ شہدا کی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کی تحریک زندہ و تابندہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی اور حریت پسندوں پر سے پابندی ختم ہونی چاہے